دانش گاہ اسلامیہ ہائی اسکول کا 46واں سالانہ اسپورٹس ورنگا رنگ ڈریل پروگرام

آہسنسول 24 نومبر( پریس ریلیز)آج مورخہ 24 نومبر 2016ءبروز جمعرات دانش گاہ اسلامیہ ہائی اسکول کے احاطے میں اسکول کا 46واں سالانہ اسپورٹس و رنگا رنگ ڈریل پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت کی ذمہ داری شہر آسنسول کے مشہور و معروف قلمکار و نغمہ نگار جناب ڈاکٹر انور ادیب صاحب نے انجام دی جبکہ نقابت کی ذمہ داری مدرس شکیل احمد صاحب اور محترمہ رخسار شبنم صاحبہ نے انجام دئیے۔ پروگرام کا آغاز صبح 9 بجے درجہ ہفتم کے طالب علم محمد عامر عرفان نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ رنگا رنگ ڈریل کا پروگرام صبح 9:30 بجے شروع ہوا۔ اس میں نرسری سے کلاس چہارم کے بچے بچیوں نے شرکت کی۔ بچوں نے Flowers Drill ، POM POM DRILL ، Umbrella Drill ، Hat Drill ،Rattle Drill ، Flag Drill ، Ring Drill ، Matka Drillمحترمہ رخسار شبنم ، محترمہ افشاں سہیل اور ہیڈ مسٹریس محترمہ ذریں تاج صدیقی کی نگرانی میں یہ پروگرام انجام ہوا۔ بچوں و بچیوں نے رنگ برنگی لباس پہن کر میدان میں اپنے سرپرست کے سامنے جو کہ کافی تعداد میں موجود تھے، ڈریل پیش کیا۔ آسنسول میں دانش گاہ اسلامیہ ہائی اسکول اردو میڈیم میں واحد اسکول ہے جہاں اسطرح کے پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ اس میں ننھے بچے و بچیوں نے کافی دلچسپی دکھائی۔ڈریل کا پروگرام 11بجے دن تک چلا۔ اس کے بعد اسپورٹس میں First, Second & Third آنے والے بچوں و بچیوں درجہ نرسری سے درجہ دہم تک کے انعامات سے نوازاگیا۔
اسکول کے ڈائرکٹر جناب الحاج ڈاکٹر عبدالرو¿ف صاحب نے کہا کہ آج ہم دانش گاہ اسلامیہ کا 46 واں یوم اسپورٹس منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی ضروری ہے ۔ ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچے کھیل کی طرف بھی دھیان دیں۔ کیونکہ اچھے دماغ کے ساتھ ساتھ اچھی صحت کی بھی ضرورت ہے ۔ انہوں نے تمام اساتذہ کرام ، استانیاں محترمہ کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے دل سے اور لگن کے ساتھ اس ڈریل کے پروگرام کو کامیابی تک پہنچایا ۔ انہوں تمام گارجین حضرات کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ پروگرام کے صدر جناب ڈاکٹر انور ادیب صاحب نے اپنے صدارتی خطبہ میں اس ڈریل پروگرام کو بہت سراہا۔ کیونکہ یہی سب چیزیں ہیں جو ملک و قوم کو ترقی کی طرف لے جاتی ہیں۔ انہوں نے گارجین حضرات سے مخاطب ہو کر کہا کہ تمام گارجین اپنے اپنے بچوں کچھ وقت ضرور دیں ۔
اسکول کی اسپورٹس کی ذمہ داری جناب عظیم خان ، شگفتہ ناز اور نہا پروین نے بخوبی انجام دیا۔ مسلم ایجو کیشنل سو سائٹی (ٹرسٹ) کے ممبران ایوب رضی ، بلال حسن صاحب، حسن ممتا ز ، فیروز احمد پاشا ، محمد مسرور عالم بھی موجود تھے۔پروگرام کا اختتام حافظ طیب رشدی کے دعاءکے بعد تقریباً 1.30بجے ہوا۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹرس وکیل احمد ، تسلیم اقبال ، خالد سیف نے تما مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔