دبنگ خان نئی فلم میں 300کروڑ کی سرمایہ کاری کرینگے

ممبئی،19نومبر(پی ایس آئی)سلمان خان بالی وڈ میں ایک بار پھر نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے بے چین ہیں لیکن اس بار وہ اپنی اداکاری سے نہیں بلکہ سرمایہ کاری کے ذریعے تہلکہ مچائیں گے کیونکہ وہ ایک فلم کی تیاری میں 300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گے۔سلمان خان ایک بار پھر بولی وڈ میں تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں اور اس بار دبنگ خان کا منصوبہ 3 سو کروڑ کی فلم بنانے کا ہے، میڈیا کے مطابق سلمان خان کینیڈین نژاد بھارتی تاجر اجے ورمانی کے ساتھ 100 برس قبل سکھوں کی لڑائی لڑنے والے سکھ وکیل گوردیت سنگھ پر فلم لائنز آف دا سی بنائیں گے۔فلم کی کہانی 1914 میں سکھوں کے ساتھ ہونے والے اس واقعے کے گرد گھومتی ہے جب 3 سو سے زائد سکھ ایک جاپانی جہاز میں سوار ہوکر کینیڈا پہنچتے ہیں لیکن انہیں ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ اس موقع پر ایک سکھ وکیل گوردیت سنگھ میدان میں آتا ہے اور جہاز میں موجود سکھوں کو کینیڈا میں داخل ہونے کا حق دلانے کے لیے عدالتی جنگ کا آغاز کرتا ہے۔اجے ورمانی اور سلمان خان کے پروڈکشن ہاو¿س سلمان خان فلزم کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں گوردیت سنگھ کا کردار عرفان خان نبھائیں گے تاہم فلم کی دیگر کاسٹ کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔ امید ہے کہ فلم 2017میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کے حوالے سے بزنس مین اجیورمانی کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے خصوصی طور پر اس تاریخی کہانی پر جس میں مغرب میں موجود بہت سے تعصب پر مبنی قوانین کو اجاگر کیا گیا ہے۔