رام گوپال یادو کی برطر فی واپس ،اکھلیش خیمہ خوش

نئی دہلی، 17 نومبر(یو این آئی) تقریباً تین ہفتے تک برطرفی کا عتاب جھیلنے کے بعد سماج واد ی پارٹی کے سینئر لیڈر پروفیسر رام گوپال یادو کی آج پارٹی میں ہوئی واپسی کے بعد اب چھ ممبران اسمبلی سمیت سماج وادی پارٹی سے نکالے گئے 20سے زیادہ کارکنوں کی برطرفی جلد ہی منسوخ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔یادو خاندان میں برتری کی جنگ میں وزیر اعلی اکھلیش یادو اور ریاستی صدر شیو پال سنگھ یادو کے درمیان تکرار نے پارٹی کو دو گرو پ میں تقسیم کردیا تھا۔پروفیسر یادو اس معاملے میں اکھلیش کے حق میں ڈٹے رہے ۔ تکرار ختم کرنے کی کوشش کے تحت سما ج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کی رضامندی پر پروفیسر یادو سمیت اکھلیش گروپ کے سمجھے جانے والے بیس سے زیادہ عہدیداروں کو پارٹی سے برطرف کردیا گیا تھا۔صوبہ میں ریاستی اسمبلی کے الیکشن سے ٹھیک قبل پروفیسر یادو کی واپسی کو سیاسی حلقو ں میں سماج وادی پارٹی کے ڈیمج کنٹرول کے طور پر دیکھا جارہا ہے