رنبیر اور سونم ایک بار پھر ساتھ ساتھ !

ممبئی،۶۲نومبر(پی ایس آئی)کہتے ہیں کہ بالی ووڈ میں کچھ بھی پرمننٹ نہیں ہوتا نہ دوستی نہ دشمنی اور نہ ہی محبت اور نہ ہی شادی۔اس کی کئی مثالیں موجود ہیں اب رنبیر کپور اور سونم کپور کو ہی لے لیجیئے فلم ساوریہ کے بعد دونوں کی ‘دوستی’ کی خبریں سامنے آئیں لیکن کہتے ہیں کہ عادت سے مجبور رنبیر کپور زیادہ دن سونم کے ساتھ دوستی نہیں نبھا پائے اور کطرینہ کے ساتھ جانے سے پہلے کچھ عرصے کے لیے دپیکا پادکون کے عشق میں گرفتار ہوگئے اور جب دپیکا کا ساتھ چھوٹا تو کرن جوہر کے پروگرام کافی وود کرن میں سونم اور دپیکا نے مل کر مذاق ہی مذاق میں رنبیر کو آڑے ہاتھوں لیا اور خوب دل کا غبار نکالا جس پر پاپا رشی کپور خاصے ناراض بھی ہوئے تھے۔بحر حال اس تمام تمہید کا مطلب یہ ہے کہ شاید رنبیر اور سونم ایک بار پھر بڑے پردے پر ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ خبریں ہیں کہ سجنے دت کی ‘بایو پِک’ میں جہاں رنبیر سنجے دت کا کردار نبھائیں گے وہیں سونم سنجے دت کی مبینہ سابق گرل فرینڈ مادھوری دیکشت کا کردار کر رہی ہیں۔دیکھتے ہیں کہ یہ ‘سابق جوڑی’ دوسری ‘سابق جوڑی’ کو کس طرح پردے پر دکھاتی ہے۔فلمساز اور اداکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ خان نے 18 سال کی شادی کے بعد آخر کار عدالت میں علیحدگی کی درخواست دے ہی دی۔ دونوں کے درمیان طلاق کی وجہ کیا بن رہی ہے اس بارے میں مختلف افواہیں اور قیاص آرائیاں جاری ہیں۔ ان میں سے ایک افواہ ملائکہ اور ارجن کپور کے درمیان نزدیکیاں بھی تھی۔