ریجنل فلم فیسٹیول کے 5 ویں دن مراٹھی فلموں کی نمائش

پٹنہ 19 نومبر( پرمود کمارپاٹھک) بہاراسٹیٹ فلم ڈیولپمنٹ فنانشیل کار پوریشن لمیٹیڈ کے زیر اہتمام منعقد ریجنل فلم فیسٹیول 2016 کے 5 ویں دن مراٹھی فلموں کی نمائش ہوئی ۔5 ویں دن کی شروعات ریاست میں رہ رہے مراٹھی سماج کے لوگو ں کے ذریعہ ایک مراٹھی لوک گیت سے ہوئی ۔ اس کے بعد پہلی فلم کے طورپر مراٹھی سنیما کے 50 سال بعد نیشنل ایوارڈ دلانے والی فلم ’ شواس ‘ کی نمائش ہوئی اس فلم کے ڈائریکٹرسندیپ ساونت ہے۔وہیں دو سری فلم کے طورپرڈائریکٹر نریش مکاشی کی ’ ہریش چندرا چی کی فیکٹری ‘دیکھائی گئی۔تیسری فلم ’ کلا ّ‘کی نمائش کی گئی ۔اس دوران بہار اسٹیٹ فلم ڈیو لپمنٹ فنانشیل کے ایم ڈی گنگا کمار، سندیپ ساونت و پریش مکاشی ( ڈائریکٹر نندھومادھو(ادا کار)کھگڑ کے ڈی ایم کپیل اشوک ، سیٹی ایس پی سیالی دھورت ، شوبدھا کلکرنی ، روی راج پٹیل فلم مبصرونود انوپم، کمل نو پانی ، میڈانچارج رنجن سنہاوغیرہ موجو د تھے ۔