شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کو پہچاننا مشکل ہوگیا

ممبئی۔3نومبر(یواین این )بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو نوجوانی میں پہچاننا کسی صورت آسان نہیں بلکہ ناممکن ہوگیا ہے۔سہانا خان ممبئی کے ہائی اسکول میں زیر تعلیم ہیں اور فلم نگری میں انٹری کی بجائے اسپورٹس کی طرف ان کا رجحان زیادہ ہے جب کہ انہیں اپنے والد کے ہمراہ بیرون ملک دوروں اور فلموں کے سیٹ پر اکثر دیکھا گیا ہے لیکن کنگ خان اپنی بیٹی کو فلمی دنیا سے دور رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان تنازعات کے باعث سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتی ہیں جب کہ کئی متنازع لباس زیب تن کرنے پر بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جس پر کنگ خان کو تنقید کرنے والوں کو متعدد بارجواب دینا پڑا ہے۔گزشتہ دنوں شاہ رخ خان اپنی نوجوان بیٹی سہانا کے ہمراہ امیتابھ بچن کے گھر ہونے والی دیوالی کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جب کہ ان تصاویر میں سہانا خان کو پہچاننا کسی صورت آسان نہیں ہے۔