عامر خان نے فلم”دنگل“کی پروموشن شروع کر دی

ممبئی ۔ 24 نومبر (ےو اےن اےن) اداکار عامر خان نے فلم”دنگل“کی پروموشن شروع کر دی۔دنگل ایک معروف ہریانوی پہلوان مہاویر پھوگٹ کی کہانی ہے جس کی ذاتی زندگی کو فلم کا حصہ بنایا گیا ہے۔فلم میں مہاویر کا کردار عامر خان اور ان کی بیوی کا کردار اداکارہ ساکشی تنور نے ادا کیا ہے،فلم 25دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔اس فلم کو ایک ساتھ ہندی کے علاوہ تامل اور تلیگو زبانوں میں پیش کیا جائے گا۔