علم سے ختم کریں جرائم :نازیہ الہٰی خان

کولکاتا 11نومبر ( محمد شبیب عالم )ایڈوکیٹ نازیہ الٰہی خان کی قیادت میں خواتین میں تعلیمی بیداری ‘ حقوق کی بازیابی اور دیگر سماجی امور میں سرگرم فورم فارآرٹی آئی ایکٹ اینڈ انٹی کرپشن میں کل10نومبر کو سیکڑوں خواتین نے شمولیت اختیار کی۔ اطلاع کے بموجب مغربی بنگال کے شمالی24پرگنہ ضلع کے تحت واقع جے نگر میں کام کرنے والی مہیلا سیوا سمیتی کی تمام خواتین نے فورم کی رکنیت حاصل کی اور عہد کیا کہ وہ خواتین میںتعلیم کے کاز کو آگے بڑھائیں گی۔ اس سلسلے میں یہاں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں علاقہ کی غریب اور ناخواندہ خواتین سے خطاب کرتے ہوئے فورم کی سربراہ ایڈوکیٹ نازیہ الہٰی خان نے تعلیم کی افادیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اگر ہمیں غریبی ‘ بے کاری ‘ جرائم کا خاتمہ کرنا ہے تو ہمیں تعلیم کوعام کرنا ہوگا۔ عورتوں کے خلاف ہونے والے جرائم کا خاتمہ بھی قانون کے نفاذ کے ساتھ تعلیم میں اضافہ خاص کر لڑکیوں کی تعلیم میں اضافہ ‘ انہیں ان ک حقوق کے تئیں بیدار کرنے سے ہی ہوگا۔