مسلم پرسنل لا بورڈ کا 25واں اجلاس کلکتہ میں شروع

کلکتہ17نومبر (شبیب عالم)آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا25واں اجلاس آج سہ پہر مرکزی کلکتہ میں واقعہ مائیرہ ہال میں ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے ساتھ شروع ہوگیاہے ۔کل بورڈ ممبران و مدعوئین خصوصی کی میٹنگ ہوگی اور اس کے بعد 20نومبر کو کلکتہ شہر کے پارک سرکس میدان میں اجلاس عام کا انعقاد ہوگا جس میں بنگال کے تمام اضلاع سے 6لاکھ افراد کی شرکت کا امکان ہے ۔مجلس استقبالیہ جس میں کلکتہ شہر کے سرکردہ مسلم سیاسی و سماجی و ملی رہنما شامل ہیں نے مہمانوں کے قیام و طعام، نقل و حمل کا مثالی انتظام کیا ہے کہ درجنوں ہوٹل ، گیسٹ ہا¶سیس اور ہاسٹل کو بک کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ مہمانوں کے آمد و رفت کیلئے گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔مجلس عاملہ اور ممبران کی میٹنگ میں کئی اہم امور جس میں سپریم کورٹ میں طلاق ثلاثہ ، لاکمیشن کے ذریعہ یکساں سول کوڈسے متعلق سوالات پر بورڈ کے موقف پر غور و فکر کیا جائے گا۔بورڈکے جنرل سیکریٹری مولانا سید محمد ولی رحمانی نے مجلس استقبالیہ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کلکتہ شہر میں اس سے پہلے ہونے والے دو اجلاسوں کے مقابلے یہ اجلاس زیادہ کامیاب ہونے کی توقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں بورڈ کے تئیں جس اعتماد کا اظہار کیا جارہاہے وہ قابل اطمینان ہیں ۔رڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا سید محمد ولی رحمانی، مجلس استقبالیہ کے صدر و ممبر پارلیمنٹ سلطان احمد ، جنرل سیکریٹری الحاج جمیل منظر ، کلکتہ کارپوریشن کے ڈپٹی مے ئر و ممبر اسمبلی اقبال احمد ، مولانا صباح اسماعیل ندوی اور اشتیاق احمد راجو کل رات پارک سرکس میدان جہاں اجلاس عام ہونا ہے کا جائزہ لیا ۔سلطان احمد نے بتایا کہ کلکتہ پولس کے گائیڈ لائن کے مطابق اسٹیج بنایا گیا ہے اور لوگوں کے میدان میں آنے و جانے کے راستے بنائے گئے ہیں ۔کوئی ناگہانی واقعہ پیش نہ ہواس کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ قضائے حاجت، وضو اور پینے کا پانی بھی انتظام کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام ادارے اس معاملے میں تعاون کررہے ہیں ۔مجلس استقبالیہ کے خزانچی حاجی مشتاق احمد صدیقی جو کلکتہ میں منعقد ہونے والے سابقہ دونوں اجلاس میں خزانچی کا فریضہ انجام دیا تھا نے دیہی علاقوں سے ٹرکوں اور گاڑیوں پر آنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک نظام کی پاسداری او ر شور و غل سے گریز کرتے ہوئے آئے ہیں ۔گاڑی پارکنگ کے جو انتظامات کیے گئے ہیں اس کی پاسداری کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ 1984میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے کلکتہ اجلاس کے موقع دیہی علاقے سے آنے والے دونوجوان کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی تھی۔