ملک کی خوشحالی کیلئے وزیر اعظم کا فیصلہ قابل ستائش

نئی دہلی 29 نومبر ( ابصار احمد صدیقی) مرکزی حکومت کے ذریعہ8 نو مبر سے ایک ہزار اور پانچ سو کے پرانے نوٹو ںکومنسوخ کئے جانے کے فیصلے سے عوام کوپریشانی ضرور ہو رہی ہے ۔لیکن یہ چھوٹی سی پریشانی ملک کے مستقبل کوبڑی پریشانی سے بچانے کیلئے ہے۔حکومت کا یہ فیصلہ نئے اور ترقی یافتہ ہندو ستان کی تعمیرکی کوشش میں ایک سنگ بنیاد کا درجہ رکھتاہے ۔وہ خیالات ہیںجن کااظہار ایم آرایم کے جنرل سکریٹری مسٹر گریش جویال نے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ عوام وزیر اعظم کے اس تاریخی فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں ۔اگر کوئی پریشان ہے تووہ اپوزیشن کے کچھ ایسے لوگ ہیں جن کا بالواسطہ یا بلاواسطہ تعلق کالادھن جمع کرنے والو ں کے ساتھ ہیں۔انہو ں نے کہا کہ انہیں ملک کے مستقبل کو دھیان رکھتے ہوئے حکومت کے اس فیصلے کاخیر مقد م کرنا چاہئے ۔اپنے مفاد میں ملک کے عوام کوگمراہ کرنے کا خمیازہ بہر حال ملک کے مستقبل کوہی بھگتنا پڑے گا۔نوٹ بندی کے مثبت اثرات کا ذکر کرتے ہوئے گریش جو یا ل نے کہاکہ آج کی سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ دہشت گردوں اور نکسلیوں کی کمر پوری طرح ٹوٹ چکی ہے۔جعلی نوٹ چھاپ کر ملک کی معیشت کو تباہ کر نے کی کوشش کرنے میں لگے عناصرکے ہوش اڑ چکے ہیں۔گریش جو یال نے دعویٰ کیاکہ جن ریاستو ں میں انتخابات ہو نے والے ہیںان ریاستو ںکے عوام پوری طرح بی جے پی کی حمایت میں ہیں۔اور وہاں پوری اکثریت کے ساتھ این ڈی اے بر سراقتدارآئے گی ۔