ممتا کامودی کو خط، مرکز کی پالیسی پر سخت احتجاج

ممتا کامودی کو خط، مرکز کی پالیسی پر سخت احتجاج
کلکتہ7نومبر(یو این آئی)مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے 100دن کام کی اجرت ریاست کو نظر انداز کرکے براہ راست بھیجنے کے فیصلے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کو خط لکھا ہے ۔اس خط کی کاپی غیر بی جے پی اقتدار والی ریاستوں کو بھیج کر اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ 100دن کام کی اجرت ریاستوں کو نظر انداز کرکے براہ راست بینک اکا¶نٹ میں بھیجنے کا فیصلہ ریاستوں کے حقوق پر ضرپ اور وفاقی ڈھانچہ کے اصول کی عدم پاسداری ہے ۔ممتا بنرجی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت غیر ضروری طور پر ریاستی حکومت کے کاموں میں مداخلت کرررہی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو بتائے بغیر چیف سیکریٹری سے ویڈیو کانفرنسنگ بھی ریاستی حکومت کی حقوق تلفی ہے ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال ہندوستان کی وہ ریاست ہے جہاں ہرمذاہب اور فرقہ کے لوگ مل کر تہوار مناتے ہیں ۔خیال رہے کہ کل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے چھٹ پوجا کے پیش نظر کئی گھاٹوں کا دورہ کرکے چھٹ پوجا کی مبارک بادی پیش کی ۔ان کے ساتھ مے ئر شوبھن چٹرجی اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم بھی موجود تھے ۔چھٹ پوجا کی مبارک بادی پیش کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہگلی ندی کے کنارہ ہزاروں افراد پر امن ماحول میں چھٹ پوجا کا اہتمام کیا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہگلی ندی کے گھاٹوں کی ریاستی حکومت تجدید کاری کرے گی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہرسال کی طرح ہم نے اس سال بھی چھٹ پوجا کا اہتمام کرنے والوں سے ملاقات کی اور ان کو مبارک باد پیش کی ۔یہاں ہرتہوار کا اہتمام برابر کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سال سوموار کو حکومت نے چھٹ پوجا کا اہتمام کرنے والوں کیلئے چھٹی کا اعلان کردیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ درگا پوجا اور کالی پوجا کا انعقام ہم جس اہتمام سے کرتے ہیں ہم اسی طرح تمام تہواروں کو مل کر مناتے ہیں ۔اب دسمبر میں ہم سب مل کر کرسمس منائیں گے ۔