موہالی میں بھارت نے لگایا جیت کا چوکا

موہالی، 29 نومبر (یو این آئی) ہندوستان نے اپنے اسپن بالرروی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ اور جینت یادو کی مہلک کارکردگی کے بعد اوپنر پارتھیو پٹیل کے ناٹ آ¶ٹ 67 رنز کی بدولت اپنے گڑھ موہالی میں اپنا دبدبہ قائم رکھتے ہوئے انگلینڈ کو تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے ہی دن منگل کو آٹھ وکٹ سے ہراکر پانچ میچوں کی سیریز میں 2۔0 کی مضبوط برتری حاصل کرلی۔ہندستان نے انگلینڈ کو دوسری اننگز میں 236 رنز پر نمٹایا اور اسے جیت کے لیے 103 رنز کا ہدف ملا۔ہندستان نے 20.2 اوور میں دو وکٹ پر 104 رنز بنا کر شاندار فتح اپنے نام کی اور موہالی میں جیت کا چوکا لگا دیا۔ہندستان موہالی کے اس میدان میں گزشتہ 22 برسوں سے ناقابل شکست چل رہا ہے اور اس سلسلے کو اس نے اس مقابلے میں بھی برقرار رکھا۔وراٹ کوہلی کے جانبازوں نے موہالی میں ٹیم انڈیا کی جیت کا چوکا لگایا۔ہندستان نے یہاں گزشتہ تین میچوں میں دو بار آسٹریلیا کو اور ایک بار جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔ہندستان نے اس بار موہالی میں انگلینڈ کو شکست دی ۔ہندستان کے لیے ہدف آسان تھا۔تاہم اس نے اوپنر مرلی وجے کا وکٹ دوسرے اوور میں ہی گنوایا۔وجے کھاتہ بھی نہیں کھول سکے لیکن آٹھ سال بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز پارتھیو پٹیل نے چتیشور پجارا کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 81 رن کی شراکت کر ڈالی۔پہلی اننگز میں 42 رنز بنا کر نصف سنچری سے چوکنے والے پارتھیو نے دوسری اننگز میں موقع نہیں گنوایا اور اپنی پانچویں نصف سنچری بنا ڈالی۔پارتھیو نے 54 گیندوں پر ناقابل شکست 67 رنز کی تیز طرار اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔پجارا نے 50 گیندوں پر 25 رنز میں چار چوکے لگائے ۔وجے کا وکٹ کرس ووکس اور پجارا کا وکٹ عادل راشد نے لیا۔دونوں کے کیچ جو روٹ نے لپکے ۔پجارا کا وکٹ 88 کے اسکور پر گرنے کے بعد کپتان وراٹ کوہلی میدان میں اترے اور انہوں نے پارتھیو کے ساتھ جیت کی رسم پوری کی۔پارتھیو نے گیرتھ بیٹی کی گیند پر 21 ویں اوور کی دوسری گیند پر فتح چوکا مارا۔وراٹ چھ رن پر ناٹ آ¶ٹ رہے ۔ہندستان کے میچ جیتنے کے ساتھ ہی وراٹ نے پارتھیو کو گلے لگا کر مبارکباد دی اور ہندستانی خیمے میں کوچ انل کبلے اور دیگر عملے نے بھی ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔ہندستان نے چائے کے وقفہ کے کچھ دیر بعد میچ نمٹا دیا۔ہندستان نے چوتھے دن انگلینڈ کو دوسری اننگز میں 236 رنز پر نمٹایا ۔انگلینڈ نے صبح چار وکٹ پر 78 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا۔جو روٹ (78) اور زخمی حسیب حمید (ناٹ آ¶ٹ 59) نے ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے قابل ستائش جدوجہد کی لیکن یہ جدوجہد ہندوستان کو روکنے کے لئے کافی نہیں تھی ۔ہندستانی ٹیم نے کمال کی گیند بازی سے انگلینڈ کی دوسری اننگز لنچ کے ایک گھنٹے بعد 90.2 اوورز میں 236 رنز پر سمیٹ دی۔اسپن تکڑی اشون، جڈیجہ اور جینت کے ساتھ ساتھ تیز گیند باز محمد سمیع نے انگلینڈ کے بلے بازوں کو وکٹ پر ٹکنے نہیں دیا۔انگلینڈ کی دوسری اننگز میں اوپنر روٹ نے ٹیم کیلئے 78 رنز کی قابل احترام اننگز کھیلی اور 179 گیندوں میں چھ چوکے لگائے ۔انہوں نے حمید کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 45 رنز اور پھر آخری وقت میں حمید نے کرس ووکس کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 43 رن جوڑے ۔حمید نے 10 ویں وکٹ کے لیے جیمز اینڈرسن کے ساتھ 41 رن کی شراکت کی جس سے انگلینڈ کو 102 رنز کی برتری حاصل ہوئی اور اس نے ہندستان کے سامنے 103 رنز کا ہدف دیا۔میچ کے تیسرے ہی دن شکست کے تقریبا قریب پہنچ گئی انگلش ٹیم کے ناقابل شکست بلے بازوں روٹ (36) اور نائٹ واچ مین گیرتھ (صفر) نے اننگز کو آگے بڑھایا۔لیکن گیرتھ دو گیند بعد ہی کھاتہ کھولے بغیر انگلینڈ کے پانچویں اور دن کے پہلے بلے باز کے طور پر آ¶ٹ ہو گئے ۔ہندستان کی پہلی اننگز میں زبردست نصف سنچری ٹھوکنے والے اسپنر جڈیجہ نے گیرتھ کو ایل بی ڈبلیو کر پویلین بھیج دیا۔لیکن ایک سرے پر جہاں انگلینڈ مسلسل وقفے پر وکٹ گنواتا رہا وہیں دوسری طرف روٹ نے کریز پر ٹک کر بلے بازی کی اور اپنی 25 ویں ٹیسٹ نصف سنچری بنا دی۔جوس بٹلر نے 18 گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر 18 رنز بنائے اور امیش یادو نے انہیں جڈیجہ کے ہاتھوں کیچ کراکر مہمان ٹیم کا چھٹا وکٹ نکالا۔روٹ لنچ سے ٹھیک پہلے ساتویں بلے باز کے طور پر آ¶ٹ ہوئے ۔انہیں بھی جڈیجہ نے اپنا شکار بنایا۔جڈیجہ کی گیند روٹ کے بلے کا بیرونی کنارہ لے کر نکلی اور اجنکیا رہانے نے اپنی بائیں طرف ایک ہاتھ سے زبردست کیچ لپک لیا۔اس کے ساتھ ہی حمید اور ان کی 45 رنز کی شراکت پر بریک لگ گیا۔لنچ تک انگلینڈ سات وکٹ گنوا کر 157 رن پر پہنچا تھا لیکن نوجوان بلے باز حمید نے اپنی انگلی پر چوٹ اور اس سے ہو رہے درد کے باوجود ٹیسٹ کیریئر کی دوسری نصف سنچری لگاتے ہوئے 59 رنز کی اہم اننگز کھیلی اور ناٹ آ¶ٹ رخصت ہوئے ۔تاہم دوسرے سرے پر وکٹ گرتے رہے ۔
تیز گیند باز سمیع نے لنچ کے بعد اپنے با¶نسروں کے اسلحہ سے انگلینڈ کے لوور آرڈر بلے بازوں کو پریشان کیا اور ووکس ایسے ہی سمیع کے ایک 132 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آتے با¶نسر کو کھیل نہیں سکے اور وکٹ کیپر پارتھیو پٹیل نے بغیر غلطی کئے ان کو اسٹمپ کر کے واپس لپک کرانگلینڈ کا آٹھواں وکٹ اکھاڑ دیا۔
ووکس نے 47 گیندوں میں تین چوکے لگا کر 30 رنز بنائے ۔اس کے دو ہی گیند بعد پھر سمیع نے 143.4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک اور با¶نسر عادل راشد پر پھینکا۔راشد کے پاس اس کو ہک کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا اور گیند بلے کا کنارہ لے کر فائن لیگ پر امیش کے ہاتھوں میں سما گئی۔راشد کھاتہ بھی نہیں کھول سکے ۔دن کا آخری وکٹ اینڈرسن کے طور پر گرا جنہیں جڈیجہ اور اشون نے رن آ¶ٹ کیا اور انگلش اننگز سمیٹ دی۔
ہندستان کی جانب سے اشون نے 26.2 اوور میں 81 رن پر تین وکٹ، جڈیجہ نے 62 رن پر دو وکٹ، جینت 21 رن پر دو وکٹ اور سمیع نے 37 رن پر دو وکٹ نکالے ۔