وجے اور پجارا کی جوابی سنچریاں ، بھارت4/ 319

راجکوٹ، 11 نومبر (یو این آئی) سلامی بلے باز مرلی وجے (126) اور چتیشور پجارا (124) کی شاندار سنچریوں اور ان کے درمیان دوسرے وکٹ کے لئے 209 رن کی زبردست شراکت کی بدولت ہندستان نے انگلینڈ کو کرارا جواب دیتے ہوئے پہلے کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے دن جمعہ کو چار وکٹ پر 319 رن کا مضبوط اسکور بنا لیا۔ہندستان اب انگلینڈ کے 537 رنز کے اسکور سے 218 رن پیچھے ہے اور اس کے چھ وکٹ باقی ہیں۔ہندستان نے دن کے آخری دو اوورز میں وجے اور نائٹ واچ مین امت مشرا کے وکٹ گنوائے ۔ورنہ ہندوستان دو وکٹ پر 318 رنز کی انتہائی مضبوط پوزیشن میں تھا۔وجے نے اپنے کیریئر کی ساتویں اور پجارا نے نویں سنچری بنا ئی ۔ وجے نے 301 گیندوں پر 126 رنز میں نو چوکے اور چار چھکے اڑایے جبکہ پجارا نے 206 گیندوں پر 124 رنز میں 17 چوکے لگائے ۔تیسرے دن اسٹمپ کے وقت کپتان وراٹ کوہلی 70 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنا کر کریز پر تھے ۔ہندستان نے صبح کے سیشن میں اوپنر گوتم گمبھیر کا وکٹ گنوایا جبکہ دن کے آخری سیشن میں اس نے پجارا، وجے اور مشرا کے وکٹ گنوائے ۔مضبوط پوزیشن میں موجود ہندستان کو انگلینڈ نے دن کے اختتام تک دو کرارے جھٹکے دیئے ۔لیگ اسپنر عادل راشد نے وجے کو شارٹ لیگ پر حسیب حمید کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔لیگ اسپنر امت مشرا نائٹ واچ مین کے طور پر اترے لیکن لیفٹ آرم اسپنر ظفر انصاری نے مشرا کو بھی حمید کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ان دو وکٹوں نے دن کے اختتام تک انگلینڈ کا پلڑا کچھ بھاری کر دیا۔وجے اور پجارا کی شراکت کے دوران انگلینڈ کے تیز اور اسپن گیند باز مسلسل جدوجہد کرتے رہے تھے لیکن اس شراکت کے ٹوٹنے کے بعد انگلینڈ کے بولر ہندوستان پر حاوی ہو گئے ۔اب میچ کے چوتھے دن صبح کا کھیل ہندستان کے لحاظ سے بے حد اہم رہے گا۔ہندستان کے لئے فی الحال راحت کی بات یہ ہے کہ کپتان وراٹ کریز پر موجود ہیں اور وہ اپنی نظریں جما چکے ہیں۔ہندستان نے صبح بغیر کوئی وکٹ کھوئے 63 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔وجے نے 25 اور گوتم گمبھیر نے 28 رنز سے ہندستانی اننگز کو آگے بڑھایا۔ہندوستان کو جلد ہی پہلا جھٹکا لگ گیا جب گمبھیر کو تیز گیند باز اسٹورٹ براڈ نے ایل بی ڈبلیو کر دیا۔گمبھیر نے 72 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے اور ہندستان کا پہلا وکٹ 68 کے اسکور پر گرا۔وجے اور پجارا نے اس کے بعد جم کر کھیلتے ہوئے دوسرے وکٹ کے لئے 67 اوور میں 209 رن کی شراکت کی۔اس ساجھے داری میں پجارا کی شراکت 124 اور وجے کی شراکت 85 رنز رہی۔ دونوں لنچ تک ٹیم کے اسکور کو 162 اور چائے کے وقفہ تک 228 رنز تک لے گئے ۔ پجارا نے چائے کے وقفہ کے فورا بعد اپنی سنچری 169 گیندوں میں مکمل کی۔وجے نے اپنی سنچری 254 گیندوں میں مکمل کی۔لنچ کے وقت وجے 57 اور پجارا 62 رنز بنا کر کریز پر تھے ۔دوسرے سیشن میں دونوں بلے بازوں کو ایک ایک زندگی بھی ملی۔ پجارا کو تو شکرگزار ہونا چاہیے ڈ¸ آرایس کا جس کی وجہ سے وہ بچ گئے اور اپنی سنچری مکمل کر سکے ۔ڈ¸ آرایس کو آٹھ سال بعد جاکر ہندوستان کی کسی سیریز میں لاگو کیا گیا ہے ۔وجے کو ان کے 66 رن کے اسکور پر زندگی ملی۔ اس وقت ہندوستان کا اسکور 190 رنز تھا اور ہندستانی اننگز کا 60 واں اوور چل رہا تھا۔تیز گیند باز اسٹورٹ براڈ کی گیند پر حمید نے کور پر وجے کا کیچ چھوڑا۔پجارا جب 86 رنز پر تھے اور ہندستانی اننگز کا 72 واں اوور چل رہا تھا کہ لیفٹ آرم اسپنر انصاری کی ایک گیند کو کھیلنے سے وہ چوکے اور گیند ان کے پا¶ں سے ٹکرائی۔انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی سخت اپیل پر امپائر نے پجارا کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا۔پجارا نے فورا ڈ¸ آرایس کیلئے اشارہ کیا۔تیسرے امپائر کے ری پلے دیکھنے کے بعد پتہ چلا کہ گیند اسٹمپ کے اوپر جا رہی تھی۔میدانی امپائر نے اپنا فیصلہ بدل کر پجارا کو ناٹ آوٹ قرار دیا۔پجارا کو ناٹ آ¶ٹ قرار دیے جاتے ہی میچ دیکھ رہی ان کی بیوی اور والد نے خوشی کا اظہار کیا۔ پجارا کی بیوی تو خوشی سے اچھل ہی پڑیں ۔پجارا چائے کے وقفہ کے وقت تک 99 اور وجے 86 رنز پر کھیل رہے تھے ۔پجارا نے چائے کے وقفہ کے فورا بعد کرس ووکس کی گیند پر ایک رن لے کر اپنی سنچری مکمل کی۔پجارا کی سنچری مکمل کرنے کے فورا بعد ہی انگلینڈ نے دوسری نئی گیند لے لی۔لیکن اس کا دونوں بلے بازوں پر کوئی اثر نہیں پڑا۔پجارا آخر ہندستان کے 277 کے اسکور پر آ¶ٹ ہوئے ۔درمیانہ تیز گیند باز بین اسٹوکس کی شارٹ پچ گیند پجارا بیٹ کا کنارہ لیتے ہوئے وائڈ سلپ میں ایلیسٹیر کک کے ہاتھوں میں سما گئی۔پجارا کو صبح کے سیشن میں انگلینڈ کے تیز گیند بازوں نے اپنی شارٹ گیندوں سے کافی پریشان کیا تھا اور کئی گیندیں ان کے ہیلمٹ سے ٹکرائیں ۔لیکن اس بلے باز نے اپنے گھریلو ناظرین کو اپنی شاندار بلے بازی سے روبرو کراتے ہوئے بہترین سنچری لگائی۔وجے کی دن بھر کی جدوجہد آخر دن کے آخر میں جا کر ختم ہو گئی۔ راشد نے فارورڈ شارٹ لیگ پر حمید کے ہاتھوں کیچ کرایا۔وجے نے 301 گیندوں کی بہترین اننگز میں نو چوکے اور چار چھکے اڑائے ۔مشرا کو نائٹ واچ مین کے طور پر لانا فائدہ مند نہیں رہا۔اب ذمہ داری کپتان وراٹ پر ہے کہ وہ طویل اننگز کھیلیں اور ہندستان کو انگلینڈ کے اسکور کے پاس لے جائیں۔ انگلینڈ کیلئے بریڈ، انصاری، راشد اور اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ لیا۔