ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن کی شادی

حیدرآباد11نومبر(یواین آئی)ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انم مرزا کی شادی مشہور تاجر اکبر رشید کے ساتھ حیدرآباد میں انجام پائی۔شادی کی تقریب بڑے ہی دھوم دھام سے جمعہ کی شب انجام دی گئی جس میں کئی فلمی ہستیوں کے علاوہ سیاسی رہنماوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔بعد نماز جمعہ نکاح کی سادہ تقریب منعقد ہوئی جس میں ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک ، خاندان کے اہم لوگوں اور دیگر اہم شخصیتوں نے شرکت کی۔وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھر راو اس تقریب میں شرکت نہیں کرسکے کیونکہ وہ دہلی کے دورہ پر ہیں۔شام میں استقبالیہ تقریب جوبلی ہلز کے کنونشن ہال میں منعقد کی گئی ۔استقبالیہ میں شرکت کرنے والی اہم شخصیتوں میں سبرتو راو چیرمین سہارا گروپ،سبی رامی ریڈی کانگریس لیڈر،انجن کماریادو سابق ایم پی،بیڈمنٹن کوچ گوپی چند،کئی کرکٹرزاور دوست احباب ، عزیر واقارب نے شرکت کی۔ تقریب چار ہزار افراد کو یہ دعوت دی گئی تھی ۔ثانیہ مرزا نے مہمانوں کا استقبال کیا۔طعام میں مشہور حیدرآبادی ڈشس مٹن بریانی،دم کا مرغ،مرچی کا سالن،وجیٹرین غذائیں بھی رکھی گئی تھیں۔ساتھ ہی حلیم کا بھی انتظام تھا۔مچھلی کی ڈشس بھی شان میں اضافہ کر رہی تھیں۔مہمانوں کے لیے مٹھائی بھی رکھی گئی تھی۔قبل ازیں جمعرات کی شام سنگیت کی تقریب ہوئی جس میں فلمی اداکاروں سلمان خان،پرینیتی چوپڑہ اور دوسروں نے شرکت کی۔ اس تقریب سے میڈیا کو دور رکھا گیا تھا۔ولیمہ کی تقریب 20نومبر کو مقرر ہے ۔