پٹنہ میں باگس کان 2016 کا افتتاح

پٹنہ 18 نو مبر ( اسٹاف رپورٹر)پٹنہ آبسٹیٹراور گائنا کالوجیکل سو سائٹی کے زیر اہتمام منعقد باگس کان 2016 کا آغاز آج راجدھانی پٹنہ کے ہو ٹل موریہ ہوا۔ آئندہ دو دنو ں تک چلنے والے اس پرو گرام میں خواتین سے متعلق سبھی مسائل پر غو روخوض کیاجائے گا۔ کانفرنس کا افتتاح وجائنل اور یورو گائنا کلوجی پر ورکشاپ کے افتتاح سے ہوا ۔اس کاافتتاح باگس کان کی کنوینر ڈاکٹر کم کم سنہا نے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر سنہا نے ڈیلی گیٹس سے خطاب کیا۔ اس کے بعد ورکشاپ کمیٹی کی چیئر پرسن ڈاکٹر نیلم نے اپنے خیالات کااظہارکیا۔ڈاکٹر ونیتا سنگھ نے مہمانوں کاشکریہ ادا کیا۔