چنسورہ میں ایک ہی جگہ چار لاشیں برآمد ہونے سے علاقے میں دہشت

ہگلی 10/نومبر ( محمد شبیب عالم ) آج صبح چنسورہ کے دکھن شملہ علاقے کے قریب راستے کنارے ایک دھان کے کھیت سے لوگوں کی لاشیں برآمد کی گئی ، صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب ان لاشوں کو ایک مقامی سخش دیکھا تھوڑی ہی دیر میں خبر آگ کی طرح پھیل گئی اسکی اطلاع مقامی پنچایت ممبر کو دی گئی اسنے چنسورہ تھا نے کو اطلاع دیا پولس موقع پر پہونچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ، ان چاروں کو کس نے کیوں مارا پولس اسکی تفتیش میں ابھی بھی لگی ہوئی ہے ، پولس نے ابتدائی تفتیش و شک کی بنیاد پر کہا کہ ہو سکتا ہے یہ لوگ جگتدھتری پوجا گھوم نے کے لئے آئ ے تھے واپسی میں کسی سے جھڑپ ہوگئی ہو اور انہی مارکر پھیک دیا ہو ادھر ایک ہی ساتھ چار لاوارش لاشیں ملنے کی وجہ سے علاقے میں خوف کا ماحول ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پوجا بھسان سے قبل اس واردات کی وجہ سے بہت خوف لگ رہا ہے ہم لوگ کیسے بھسان میں جائیں گے جگتدھتری بھسان پورے ہندوستان میں مشہور ہے پولس نے مزید بتایا کہ چار میں سے تین کے گردن پر رسی کے نشان تھے جیسے کسی نے گلا گھونٹ کر ماردیا ہو اور چوتھے کے چہرےپر کٹے پھٹے کے نشان ملے ہیں جہان سے انکی لاشیں ملی ہیں وہاں شراب کے بوتل بھی برآمد کی گئی ہے شکل ، صورت و لباس سے اچھے گھرانے کے لگ رہے تھے لیکن انکا قتل کیوں کس نے کیا اور یہ لوگ کہاں کے رہنے والے تھے پولس کو ابھی تک سراگ نہی ملی ہے ، دوسری جانب آج صبح ہی چندن نگر کے بیہیر ہاٹ علاقے میں دو گروہوں کے تصادم میں ایک سخص کے مارے جانے کی اطلاع ملی ہے اور ایک شدید طور پر زخمی پایا گیا ہے جسے چندن نگر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔۔۔