کترینہ کیف کا ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال

ممبئی،۵۱نومبر(پی ایس آئی) جب پوری دنیا کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر ماننا مشکل ہورہا ہے،بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اسے ایک مزاح کے طور پر لیا،حال ہی میں ایک ایوارڈ کی تقریب کے ریڈ کارپٹ پر کترینہ کیف سے کرن کندرا نے پوچھا کہ اگر آپ کو امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کوئی سوال کرنے کا موقع ملے تو کیا سوال کریں گی،جس کے جواب میں کترینہ کیف نے کہا کہ ان کی جلد کی ٹین رنگت اصلی ہے؟یہ ایسا سوال ہے جس کا جواب پوری دنیا جاننا چاہتی ہے۔