کرشمہ ،سلمان کے ساتھ فلم کردار ادا کریں گی

ممبئی، 30 نومبر (یواین آئی) بالی ووڈ فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا اپنی سپر ہٹ فلم جڑواں کا سیکوئل بنانے والے ہیں۔فلم کی ہدایت ڈیوڈ دھون کریں گے ۔1997 میں آئی فلم جڑواں میں سلمان خان، کرشمہ کپور اور رمبھا نے اہم کردار اداکیا تھا۔ جڑواں 2 میں ورون دھون مرکزی کردار میں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس فلم میں تاپس¸ پنوں اور جیکولین فرنانڈیز ورون دھون کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ سلمان بھی فلم میں مہمان اداکار کے کردار میں نظر آ سکتے ہیں۔ ڈیوڈ نے سلمان سے ایک چھوٹا رول کروانے کی حامی کروالی ہے اور اب سلمان کی ہیروئن کو راضی کر لیا ہے ۔ وہ ہیروئن ہے کرشمہ کپور۔سلمان خان کے ساتھ نشچے ، جاگرتی اور انداز اپنا اپناسمیت تقریباً 10فلموں میں کام کر چکی کرشمہ بھی اب جڑواں 2 کا حصہ ہوں گی۔خبر ہے کہ حال ہی میں ڈیوڈ دھون نے کرشمہ سے ملاقات کی تھی اور ان کو ایک اس فلم میں مہمان اداکار کے طور پر آنے کے لئے راضی کرلیا۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ فلم میں کرشمہ کپور کا رول کیا ہوگا۔