کھیل مقابلے میںپانچ کھلاڑیوں کو گو لڈ مڈل

گو پال گنج 29 نومبر ( ارون مشرا)ریاست سطحی مقابلے میں گوپال گنج کے پانچ کھلاڑیو ں کو گولڈ میڈل حاصل ہواہے ۔فن ، ثقافت اور امور نو جوان محکمہ کے ذریعہ سالانہ کھیل کاانعقاد مظفرپور میں ہوا۔جس میں گو پال گنج کے 10 کھلاڑیوں نے حصہ لیاجن میں دو کھلاڑیو ں نے گولڈ میڈل اور تین کو برانج میڈل حاصل کیا۔دوسری جانب ریاست سطحی کشتی مقابلے میں تین کھلاڑیو ںکو گولڈ اور ایک کو سلور مڈل دیاگیا۔گو پال گنج کے جن کھلاڑیوں نے گو لڈ مڈل حاصل کی ہے ان میں ابھشیک کمار، نیشو کماری ، دیپک کمارسہنی ، سکندر کماریادو ، اور وجئے پر کاش یادو شامل ہے ۔