گو ر نر کے ہاتھو ں باگسکون کانفرنس کا باضابطہ افتتاح

پٹنہ 19 نومبر ( پرمو د کمارپاٹھک) بہار کے گور نررام ناتھ کو ند نے پٹنہ کے ہوٹل موریہ میںسہ رو زہ آبسٹیٹریٹک اینڈ گائیناکولوجیکل سو سائٹی کے زیر اہتمام منعقد 25 ویں باگسکون 2016 کا نفرنس کا باضابطہ افتتاح کیا۔اپنے افتتاحی کلمات میں گور نر بہار نے خواتین سے متعلق امراض کے حوالے سے کہاکہ گزشتہ 58 سالو ں سے اس میدان میںکام کر رہا ادارہ باگسکون قابل مبارک باد ہیں۔انہوں نے کہاکہ باگسکون کی یہ کانفرنس سلور جبلی ہے اس اعتبار سے یہ اپنے آپ میں غیر معمولی اہمیت حامل ہے ۔انہو ں نے کہاکہ بانجھ پن آج ایک مسئلہ ہے ، اس مسئلہ کو حل کرنے کے معاملے میں بہارا طمینان بخش طریقے سے آگے بڑھ رہاہے ۔گور نر بہارنے کہاکہ والدہ کی شر ح اموات میں کافی کمی آئی ہے تاہم آج بھی ڈاکٹروں کے سامنے یہ ایک چیلنج کے طورپر موجو د ہے ۔