ہر ہندوستانی کو دستور ہند کے تحت مذہبی آزادی حاصل ہے: ماہر القادری

> ہوڑہ 14 نومبر(محمد نعیم) مسلم پرسنل لاءبورڈ کے مجوزہ 18،19،اور 20 نومبر کو ہونے والے اجلاس کو کامیاب کرنے کے سلسلے میں ہوڑہ پیل خانہ کے واٹ کنس لین موڑ پر قومی ملی احساس کے زیر اہتمام تحفظ شریعت کانفرنس میں منعقدہ تقریب میں مولانا شفیق قاسمی نے عوام الناس کی مشترکہ طور پر 20 تاریخ کو پارک سرکس میدان میں آنے کی دعوت دی،مزید انہوں نے کہا کہ 20 تاریخ کا پروگرام صرف مسلمانوں کا ہی نہیں بلکہ ہر پر امن پسند ہندوستانی کا پروگرام ہے۔ مولانا ماہر القادری نے کہا کہ ہندوستان میں رہنے والے ہر ہندوستانی کو دستور ہند کے تحت مذہبی آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے جب بھی شریعت پر کسی نے انگشت نمائی کی تو ہندوستان میں رہنے والے ہر سکولر ذہین کے مالک نے ایک انقلاب برپا کر دیا ہے ، اور اس کا خاتمہ ذلت و رسوائی کے ساتھ ہوئی۔سماجی کارکن ثقلین حیدر نے اس موقع پر کہا کہ ملک کی موجودہ حالت ایمرجنسی جیسی ہو گئی ہے۔مودی جی لوگوں کو نوٹوں کا مسل میں الجھا کر جاپان میں نفسیاتی مزے لوٹ رہے ہیں۔ادارہ ملی احساس کے جنرل سیکریٹری جناب انور علی نے دفعہ 144 منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اتحاد ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔ واضح رہے کہ مسلم پرسنل لائ کے اس جلس? میں دیگر مسلکوں کے علماء کرام نے پرجوش کے ساتھ حصہ لیا۔واضح ہو کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لائ بورڈ کا اہم ترین اجلاس کولکاتا میں 18،19 اور 20 نومبر کو ہونے والا ہے۔اس قبل 2008 میں آل انڈیا مسلم پرسنل لائ بورڈ کا 20 واں اجلاس کلکتہ میں منعقد ہوا تھا اور ملک و ملت پر اس کے گہرے نقوش و اثرات مرتب ہوئے تھے۔اس بار کا اجلاس اہم ہے۔ملک کے موجودہ حالات میں جبکہ اسلام مخالف طاقتیں مسلمانوں کو منتشر کرکے ان کی شریعت اور دینی ماحول سے دور رکھنے اور ملک میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کی کوشیش کر رہی ہے۔بورڈ کا یہ اجلاس انتہائی اہمیتوں کا حامل ہے۔بورڈ کے اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں دیگر علاقوں میں بھی مشاورتی نشست کا انعقاد کیا جارہا ہے اور لوگوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی جا رہی ہے۔