ہندوستان 20-15 برسوں میں سپر پاور ہوگا:راج ناتھ

لکھن¶،11نومبر(یواین آئی)آئندہ 15سے 20سال میں ہندوستان کودنیا کی اقتصادی سپر پاور بنانے کا دعوی کرتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ نے آج کہا کہ آئندہ یکم اپریل سے ملک بھر میں اشیااور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)نافذ کرنے میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے ۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ ”ہندوستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ اقتصادی کساد بازاری کے دور میں بھی ملک کی ترقی کی شرح 7.9 فیصد رہی۔ا۵گلے چند برسوں میں مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی) کو دہائی پوائنٹس میں پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ اگلے اپریل سے جی ایس ٹی نافذ ہونے سے جی ڈی پی میں 1.5 سے دو فیصد تک کا اضافہ ہونے کی امید ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگلے 10 سے 15 سال میں ملک میں اقتصادی حالات بدلیں گے ۔ ایک خاص مقصد کے ساتھ کاروباری خسارے سے نکل کر ملک کو فائدہ کی صورت میں لایا جائے گا۔ اس کیلئے برآمد ات کو فروغ دیا جائے گا اور بین الاقوامی بازار میں ہندوستان کا موجودہ حصہ 1.6 فیصد ہے ،جسے بڑھا کر دو سے ڈھائی فیصد کیا جائے گا۔برآمدات کے لئے لاطینی امریکہ اور افریقی ممالک کو توجہ دی جائے گی۔لکھن¶ یونیورسٹی کیمپس میں 69 ویں آل انڈیا کامرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔