یوپی اسمبلی انتخابات کیلئے جے ڈی یو اور آر ایل ڈی میں اتحاد

لکھنو¿ 21 نومبر (ایجنسی): اگلے سال ہونے والے یوپی اسمبلی انتخابات کیلئے بروز سوموار جنتا دل یونائیٹیڈ(جے ڈی یو ) اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی ) نے اتحاد قائم کرلیا ہے۔ اس سے سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کو دور رکھا گیا ہے۔ اتحاد کے بعد جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے کہا کہ بی جے پی کو ہرانے کیلئے اتحاد ضروری تھا۔ جبکہ آر ایل ڈی سربراہ اجیت سنگھ نے کہا ہے کہ ملائم سنگھ ، چودھری چرن سنگھ کے بتائے راستے سے بھٹک گئے ہیں۔ ملائم سنگھ سے بات چیت کا چیپٹر ختم ہونے کی بات کہتے ہوئے کے سی تیاگی نے کہا کہ ملائم سنگھ سے بات چیت کرنے کا اب کوئی مطلب نہیں رہ گیا ہے۔ ملائم سنگھ بڑے ہیں ۔ وہ راجہ ہیں اور ہم سب پرجا ہےں۔ اتحاد میں ہمارے معاون اور ہمارے نظریہ والے سبھی رہنما آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سبھی پارٹیوں سے بات چیت کے بعد انہیں تنظیمیں اور وننگ کپٹسیٹی کے حساب سے سیٹیں دی جائیںگی۔ ابھی علاقائی حالات کے مطابق سیٹوں کے لین دین کے معاملے پر گفتگو ہوئی ہے۔ واضح ہوکہ بہار کی طرز پر یوپی میں بھی عظیم اتحاد بناکر سبھی پارٹیوں نے انتخاب لڑنے کے منصوبے پر پہلے کام کرنا شروع کیا تھا۔ 5 نومبر کو سماجوادی پارٹی کی سلور جبلی تقریب میں مہینوں سے چل رہی یوپی عظیم اتحاد کے معاملے میں تھوڑی تصویر نظر آئی تھی اس ملائم سنگھ یادو ، کے سی تیاگی ، لالو پرساد یادو ، ایچ ڈی دیو گوڑا سمیت سبھی مساوی نظریات والی سیاسی جماعتیں ایک ساتھ ڈائس پر نظر آئی تھیں۔ 10 نومبر کو ملائم سنگھ نے کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ صرف انضمام ہوسکتا ہے ۔اور وہیں سے دھیرے دھیرے اتحاد کا خواب بکھرنے لگا تھا۔