اکھلیش یادو نے سماجوادی ایمبولنس روانہ کیا،ایپ بھی لانچ

لکھنؤیکم نومبر (ایجنسی): وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے منگل کو محکمہ صحت کے پروگرام میں سماجوادی ایمبولنس روانہ کیا۔ یہ پروگرام وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر ہوا۔ پروگرام میں پرنسپل سکریٹری انفارمیشن نونیت سہگل اور محکمہ صحت کے افسران موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے سماجوادی ایمبولنس کو جاری کرنے کے علاوہ سماجوادی ایمبولنس سروس کا ایپ بھی لانچ کیا اور ایمبولنس سروس کے کال سنٹر میں کام کرنے والی لڑکیوں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے جاں نثار اخترپرایک رسالہ کے خصوصی شمارہ کا بھی اجرا کیا۔جاں نثار اختر جاوید اختر کے والد تھے۔ اس رسالے کے ایڈیٹر ڈاکٹر وجاہت حسین رضوی ہیں۔