ایشوریا نے زندگی کی 43 بہاریں دیکھ لیں

ممبئی۔02نومبر(یواین این ) بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے بچن 43 برس کی ہوگئیں۔گزشتہ روز انھوں نے اپنے خاندان والوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی اس موقع پر ساتھی اداکاراؤں اور ہیروز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انھیں سالگرہ کی مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔یکم نومبر 1973 کو بھارتی ریاست کرناٹکہ کے شہرمنگلور میں پیدا ہونے والی ایشوریا 1994میں بھارت کے لیے مس ورلڈ کا عالمی مقابلہ جیت کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں اور 1997 میں مانی رتنم کی تامل فلم ارووار سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔