کترینہ کیف نے دپیکا کیساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا

کترینہ کیف نے دپیکا کیساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا
ممبئی ۔5نومبر(یواین این ) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور دپیکا بہترین اداکاروں کے طور پر جانی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ہدایتکاربھی انہیں اپنی فلموں میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن بعض اوقات اداکارؤں کے درمیان مقابلہ اور آگے سے آگے بڑھنے کی جستجو بھی ہدایتکار کو تنگ کردیتی ہے ۔بالی ووڈ کی نئی آنیوالی ایک فلم میں کترینہ کیف نے دپیکا کیساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں ہدایتکار آنندرایل کی نئی آنیوالی فلم میں بالی ووڈکنگ شاہ رخان جلوہ گر ہونگے لیکن تاحال ہدایتکار کی جانب سے اداکاروں کا چناؤ نہیں ہوسکا، فلم کیلئے ہدایتکار کی جانب سے دپیکا اور کترینہ کیساتھ رابطہ کیا گیا لیکن کترینہ نے دپیکا کا نام سنتے ہی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔