جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ سے ملیں فیشن ڈیزائنر سائنا

رانچی 07 نومبر(معیز الدین خان): وزیر اعلیٰ رگھوور داس سے ملک کی جانی مانی فیشن ڈیزائنر مس سائنا این سی نے ملاقات کی۔ اس دوران جھارکھنڈ اسٹیٹ کھادی بورڈ اور جھارکرافٹ کے مصنوعات کو عالمی شناخت دلانے کیلئے بات چیت کی۔ بازار کی ضرورتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے مصنوعات کو ڈیزائن کرنے اور ان کی بہتر مارکیٹنگ پر انہوں نے مشورہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ جھارکھنڈ کے مصنوعات کافی معیاری ہیں۔ ضرورت ہے ویلیو ایڈیشن کی۔ یہاں کی ساڑیاں اور شال کے ساتھ ساتھ ہینڈی کرافٹ کافی اچھے ہیں۔ میٹنگ کے دوران کھادی بورڈ کے چیئرمین سنجے سیٹھ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار، محکمہ صنعت کے سکریٹری سنیل کمار برنوال بھی موجود تھے۔