ڈی ڈی سی اے نے اپنی حد پارکی:ہائی کورٹ

نئی دہلی، 07 نومبر (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈ¸ ڈ¸ س¸ اے ) کی اپنے تین سلیکٹروں کے ہٹانے کے فیصلے پر سرزنش کرتے ہوئے آج کہا کہ کرکٹ ایسوسی ایشن نے نہ صرف اپنی حد پار کی ہے بلکہ اس اقدام سے عدالت کی توہین بھی کی ہے ۔ڈ¸ ڈ¸ س¸ اے نے اپنے تین سلیکٹروں کو حال ہی میں ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا جنہیں عدالت کی طرف سے مقرر سپروائزر جسٹس مکل مدگل کی ہدایات کے بعد ،منتخب کیا گیا تھا۔ جسٹس ایس رویندر بھٹ اور دیپا شرما کی بینچ نے ڈ¸ ڈ¸ س¸ اے کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اس معاملے پر پہلے ہی اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا اور ایسا کرتے ہوئے کرکٹ ادارے نے اپنی حدیں پار کی ہیں۔ بینچ نے کہا “ہمیں لگتا ہے کہ ڈ¸ ڈ¸ س¸ اے سب کے صبر کا امتحان لے رہی ہے ۔ یہ عدالت کی توہین ہے . کچھ تو صاف طور پر اپنی حد سے باہر جا رہے ہیں۔ “عدالت نے ساتھ ہی ڈ¸ ڈ¸ س¸ اے سے پوچھا کہ کیا اس نے اپنے فیصلے کے بارے میں جسٹس مدگل کو مطلع کیا تھا جنہیں گزشتہ سال کرکٹ ادارے سے متعلق معاملات کی نگرانی کیلئے عدالت نے مقرر کیا تھا۔ ڈ¸ ڈ¸ س¸ اے نے حال ہی میں تین سابق ہندوستانی کرکٹ کھلاڑیوں منیندر سنگھ، اتل واسن اور نکھل چوپڑہ کو اپنے سلیکٹر پینل سے ہٹا دیا تھا۔ اس کے بعد جسٹس مدگل نے ڈ¸ ڈ¸ س¸ اے کے اس قدم کو کل عدم قرار دیے جانے کے لیے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ڈ¸ ڈ¸ س¸ اے کے وکیل امان لیکھی نے اگرچہ عدالت میں دلیل دی ہے کہ تینوں سلیکٹرز کو مفادات کے ٹکراو¿ کے پیش نظر نوٹس دیا گیا تھا۔ عدالت اس معاملے میں بعد میں سماعت کرے گی۔ واضح رہے کہ جونیئر اور سینئر ٹیموں کی منتخب کمیٹیوں کو ہائی کورٹ کی طرف سے مقرر سپروائزر جج مدگل کی نگرانی میں ہی مقرر کیا گیا ہے ۔پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس مدگل نے کہا تھا کہ سلیکٹر جنہیں میری رہنمائی میں انٹرویو کے ذریعے مقرر کیا گیا تھا، سینئر اور جونیئر ٹیموں کے کھلاڑیوں کے انتخاب میں لگے ہوئے تھے ۔ ڈ¸ ڈ¸ س¸ اے کے کچھ ڈائریکٹروں اور کواڈی نیٹرون نے میری یا ہائی کورٹ کی اجازت کے بغیر انہیں ہٹا دیا ہے جس سے صاف ہے کہ وہ گھریلو سیزن کو پٹری سے اتار نا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ سلیکٹرز کو لوڈھا کمیٹی کی سفارشات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہی مقرر کیا گیا تھا. جسٹس مدگل نے کہا “ان سلیکٹرز نے کئی ٹیموں کو منتخب کیا ہے جو گھریلو میچ کھیل رہی ہیں۔ سینئر سلیکٹرز کو ہٹانے کا مقصد کھیل رہی ٹیموں کو صرف اپنے فائدے کے لیے نقصان پہنچانا ہے ۔ ” ڈ¸ ڈ¸ س¸ اے کی کھیل کمیٹی نے سینئر سلیکشن کمیٹی سے واسن اور چوپڑا کو ہٹایا تھا جبکہ جونیئر سلیکشن کمیٹی سے منیندر کو ہٹایا گیا تھا۔ کمیٹی نے سابق لیگ اسپنر راکیش شکلا کو کمیٹی میں منتخب کیا ہے ۔منیندر کی جگہ کمیٹی نے سابق وکٹ کیپر بلے باز ، ونے کمار کو منتخب کیا تھا۔