آسٹریلوی کرکٹرز کا خود پر سے اعتماد گھٹا ہے : اسمتھ

جوہانسبرگ، 09 نومبر (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے گزشتہ کچھ وقت سے خراب فارم سے پریشان رہی آسٹریلوی ٹیم کے بارے میں کہا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کا خود پر سے اعتماد گھٹا ہے اور اسی کے چلتے وہ اپنا فطری کھیل نہیں کھیل رہے ہیں۔آسٹریلوی ٹیم کی کارکردگی گزشتہ کچھ وقت سے بے حد خراب رہی ہے اور وہ اپنی شہرت کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پا رہی ہے ۔آخری وقت تک مقابلہ نہ چھوڑنے کا جذبہ رکھنے والی آسٹریلوی ٹیم گزشتہ کئی سیریز ہار چکی ہے اور گھریلو زمین پر جنوبی افریقہ کے خلاف موجودہ ٹیسٹ سیریز میں بھی پہلا میچ ہار چکی ہے ۔سابق قدآور اوپنر اسمتھ نے کہاکہ یقینا آسٹریلوی کھلاڑیوں میں اعتماد کی کمی ہوئی ہے ۔غیر ملکی میدانوں پر حال کی مسلسل شکست نے ٹیم کے اعتماد کو اس قدر توڑ دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر بھی پہلا ٹیسٹ گنوا بیٹھی۔ٹیم کے کھلاڑیو ں کا خود پر سے اعتماد کم ہوا ہے اور میدان پر ان کے لئے کچھ بھی صحیح ثابت نہیں ہو رہا ہے ۔سری لنکا میں 3۔0 سے کلین سویپ کا سامنا کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف گزشتہ سیریز میں 5۔0 سے کراری شکست کھانی پڑی تھی۔اسمتھ نے آسٹریلیا کی روٹیشن کے عمل پر بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھے واقعی حیرانی ہیں کہ آپ ایسے کھلاڑیوں کا ٹیم میں منتخب کیسے کر سکتے ہیں جو کم تجربہ کار ہیں۔