سندھو کو مارین سے سخت مقابلے کی توقع

بھوپال، 10 نومبر (یو این آئی) ریو اولمپکس کی چاندی کا تمغہ فاتح اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے جمعرات کو کہا کہ انہیں نمبر ون اسپین کی کیرولینا مارین کے خلاف پریمیئر بیڈمنٹن لیگ اور مستقبل میں ہونے والے مقابلوں میں سخت جدوجہد کی امید ہے ۔مارین نے ریو اولمپکس میں سندھو کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا تھا۔یہاں مدھیہ پردیش حکومت کی طرف سے اس تاریخی کامیابی کے لئے منعقد تقریب میں ہندستانی شٹلر نے کہاکہ ہر کسی کو یہ امید ہے کہ مارین اور میرا مقابلہ ایک بار پھر سے ہوگا۔اگر ایسا ہوتا ہے تو یقینی طور پر یہ ایک سخت مقابلہ ہوگا۔ریو کے بعد زندگی میں آئی تبدیلی کے بارے میں سندھو نے کہاکہ ریو کے بعد زندگی میں کافی تبدیلی آئی ہیں۔چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد جہاں لوگوں کی مجھ سے توقعات زیادہ ہو گئی ہیں وہیں اس سطح کو برقرار رکھنے کے لئے اور زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔پریمیئر بیڈمنٹن لیگ (پ¸ ب¸ ایل) کی نیلامی میں اپنے آپ کو اور ہم وطن لندن اولمپکس کی کانسے کا تمغہ فاتح سائنا نہوال کو ملی کم رقم کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ میں اس بارے میں زیادہ نہیں سوچتی ہوں۔میں صرف اپنے کھیل کے بارے میں سوچ رہی ہوں۔یہ صرف ایک نظام ہے ۔ہندستانی چاندی کا تمغہ فاتح نے کھیلوں میں مزید کوچز کی تقرری کی ضرورت کے بارے میں پوچھے جانے پر کہاکہ ہاں ضرور نہ صرف کوچز بلکہ فیزیو اور ٹڑینر کی بھی ضرورت ہے ۔کوچ اور فیزیو کھلاڑیوں کی زندگی میں اہم مقام رکھتے ہیں اور وہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔کھلاڑیوں کے زخمی ہونے اور ہندستانی کھلاڑیوں کی فٹنس کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ چوٹ زندگی کا ایک اہم حصہ ہے اور یہ کھلاڑیوں کے لئے غیر معمولی نہیں ہے ۔کوئی بھی زخمی نہیں ہونا چاہتا ہے بلکہ اس کا سامنا آپ کو کبھی بھی کرنا پڑ سکتا ہے ۔مستقبل میں اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کے بارے میں انہوں نے مسکراتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے کردار کو یقینی طور پر نبھانا چاہیں گی۔میں اس بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچ رہی ہوں لیکن اگر کوئی فلم بنتی ہے تو مجھے خوشی ہوگی۔