معین کی سنچری ، انگلینڈ نے بنا یا 537 کا بڑا اسکور

راجکوٹ، 10 نومبر (یو این آئی) جو روٹ (124)، معین علی (117) اور بین اسٹوکس (128) کی سنچریوں سے انگلینڈ نے ہندوستانی بولنگ کی ہوا نکالتے ہوئے پہلے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن جمعرات کو 537 رنز کا پھاڑنما اسکور بنا کر میزبان ٹیم کو بھاری دبا¶ میں ڈال دیا ہے ۔انگلینڈ نے اس طرح ہندستانی سر زمین پر اپنا تیسرا بڑا اسکور بنایا۔اس سے پہلے انگلینڈ نے 1985 میں چنئی میں 652 رن اور 1964 میں کانپور میں 559 رنز بنائے تھے ۔سال 2009 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی غیر ملکی ٹیم کے تین بلے بازوں نے ایک ہی اننگز میں سنچری بنا ڈالی ۔ انگلینڈ نے اس اسکور پر ہندستانی گیند بازوں کی پول کھول دی جو نیوزی لینڈ کے خلاف 3۔0 کی جیت سے ساتویں آسمان پر تھے ۔ہندستان نے بھی انگلینڈ کی اسکور کا کرارا جواب دیتے ہوئے دن کا کھیل ختم ہونے تک 23 اوور میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 63 رن بنا لئے ۔ہندستان اب انگلینڈ کے اسکور سے 474 رن پیچھے ہے اور اس کے تمام 10 وکٹ باقی ہیں۔مرلی وجے 70 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 25 رن اور بائیں ہاتھ کے بلے باز گوتم گمبھیر 68 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنا کر کریز پر ہیں۔انگلینڈ نے 159.3 اوورز میں 537 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ہندستانی ٹیم کو میچ میں مسلسل کیچ ڈراپ کرنے اور فیلڈرز کے خراب فیلڈنگ کی بھاری سزا ملی۔رویندر جڈیجہ 30 اوورز میں 86 رنز پر تین وکٹ لے کر سب سے کامیاب رہے ۔آف اسپنر روی چندرن اشون 46 اوورز میں 167 رنز لٹاکر دو وکٹ ہی لے پائے ۔تیز گیند بازوں میں امیش یادو نے 31.5 اوورز میں 112 رنز پر دو وکٹ اور محمد سمیع نے 28.1 اوورز میں 65 رنز پر دو وکٹ لئے ۔لیگ اسپنر امت مشرا نے 23.3 اوورز میں 98 رنز دے کر میچ میں اپنا پہلا اور انگلش اننگز کا آخری وکٹ نکالا۔سال 2009 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ہندستان میں کسی غیر ملکی ٹیم نے ایک اننگز میں تین سنچری لگائی ہیں۔آخری بار موٹیرا میں سری لنکا نے یہ کارنامہ کیا تھا۔انگلینڈ کے لیے جو روٹ نے 180 گیندوں میں 11 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 124 رنز، معین نے 213 گیندوں میں 13 چوکے لگا کر 117 رن اور اسٹوکس نے 235 گیندوں میں 13 چوکے اور دو چھکے اڑا کر 128 رنز بنائے ۔جانی بیرسٹو نے 46 اور ظفر انصاری نے 32 رنز کی اننگز کھیل کرانگلینڈ کو 500 کے پار پہنچایا۔انگلینڈ نے صبح اپناا سکور چار وکٹ پر 311 رن سے آگے بڑھایا۔اس وقت معین 99 اور اسٹوکس 19 رنز پر ناٹ آ¶ٹ تھے اور مہمان ٹیم کے بلے بازوں نے مسلسل دوسرے دن بھی مکمل جارحیت کے ساتھ کھیلتے ہوئے لنچ تک اسکور چھ وکٹ پر 450 پہنچا دیا۔دونوں بلے بازوں نے بخوبی اپنی اننگز کو آگے بڑھایا اور معین نے 195 گیندوں میں سنچری مکمل کی اور اسٹوکس کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 62 رنز کی شراکت کی۔معین نے 213 گیندوں میں 13 چوکے لگا کر 117 رنز بنائے اور تیز گیند باز محمد سمیع نے انہیں آ¶ٹ کر کے ہندستان کو دن کی پہلی کامیابی دلائی اور اس شراکت کو بھی توڑا۔29 سالہ معین کے کیریئر کی یہ چوتھی سنچری تھی ۔ 25 سالہ اسٹوکس نے بھی کمال کی اننگز کھیلی اور اپنی چوتھی ٹیسٹ سنچری لگائی ۔ لنچ سے پہلے ہندستان کو دو وکٹ ملے جس میں معین انگلینڈ کے پانچویں بلے باز کے طور پر آ¶ٹ ہوئے اور جانی بیرسٹو 442 کے اسکور پر چھٹے بلے باز کے طور پر سمیع کا شکار بنے ۔سمیع نے بیرسٹو کو وکٹ کیپر ردھمان ساہا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔انہوں نے 57 گیندوں کی اننگز میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے اور چھٹے وکٹ کے لئے علی کے ساتھ 99 رن کی اہم ساجھے داری کی۔اسٹوکس نے نویں وکٹ کے لیے ظفر کے ساتھ 52 رن کی اہم نصف سنچری شراکت بھی کی۔ظفر نے 83 گیندوں میں تین چوکے لگا کر 32 رنز بنائے ۔انہیں مشرا نے ایل بی ڈبلیو کر انگلینڈ کی اننگز کو سمیٹ دیا۔کرس ووکس چار اور عادل راشد پانچ رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔دونوں بلے بازوں کو جڈیجہ نے آ¶ٹ کیا۔