رنبیر کپور اور رنویر سنگھ ”کافی ود کرن“ میں ایک ساتھ جلوہ گرہونگے

ممبئی ۔11نومبر(ےواین این )بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور رنبیر کپور ہندوستان کے مقبول شو ”کافی ود کرن“ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ہندوستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ”کافی ود کرن“ سیزن 5 میں اب تک شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ، اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ شامل ہوچکی ہیں اور اب یہ دونوں اداکار اس کی اگلی قسط میں ایک ساتھ شامل ہونے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ کامیاب ہدایت کار کرن جوہر اس شو کے میزبان ہیں جو اپنے مشکل سوالات سے شو میں موجود مہمانوں کو کافی پریشان کردیتے ہیں۔دلجسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں اداکاروں کا تعلق اور دوستی بولی وڈ کی کامیاب اداکارہ دپیکا پڈوکون سے ہے اور اسی وجہ سے ان کے مداحوں کا ماننا ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے اچھے دوست نہیں، تاہم شو میں ایک ساتھ آنے کی خبروں نے ان افواہوں کو بے بنیاد ثابت کردیا ہے۔