امیتابھ بچن کی ہولی وڈ اسٹار لیونارڈو کو سالگرہ پر مبارکباد

لاس اینجلس،۲۱نومبر(پی ایس آیی) بولی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کی 42 ویں سالگرہ پر انہیں تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔74 سالہ امیتابھ بچن جو لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ فلم گریٹ گیٹس بے میں کام کررہے ہیں، یہ امیتابھ بچن کی ہولی وڈ میں ڈیبیو فلم ہے،نے اپنے ساتھی فنکار کو ٹوئٹر پر سالگرہ کی مبارکباد دی اور انہیں جینٹلمین کہا۔میگا اسٹار نے ٹوئٹر پر لکھا کہ گیٹس بے کے ساتھی فنکار کو سالگرہ مبارک ہو، جینٹلمین اور آب و ہوا کی تبدیلی کیلئے متفکر اداکار۔ امیتابھ بچن فلم میں مختصر مگر اہم میئر ولف شیم کا کردار ادا کررہے ہیں جو یہودی گینگسٹر ہے اور فلم میں لیونارڈو ڈی کیپیریو کے کردار پراسرار جے گیٹس بے کیلئے باپ کی حیثیت رکھتا ہے۔