صحافیوں پرحملے کے خلاف جرنلسٹ یونین کامظاہرہ

پٹنہ 15 نومبر( پرمو د کمار پاٹھک)آئے دن ریاست میں صحافیو ں پرہورہے جان لیوا حملے و قتل کے واردات کوروکنے ، صحافیو ں کے تحفظ کیلئے خصوصی قانون بنانے،رپورٹرو ں اور فو ٹو گرافروںکے کام میںرخنہ اندازی کرنے والوں کےخلاف کارروائی کرنے جیسے مطالبات کولیکر ’جرنلسٹ یو نین آف بہار‘ کے زیر اہتمام آج پر امن خاموش مظاہرہ کیاگیا۔انڈین فیڈریشن آف ورکنگ جرنلسٹ ، نئی دہلی‘ کی اپیل پر منعقد اس خاموش جلوس میں تنظیم سے وابستہ اراکین کے علاوہ بڑی تعداد میں مختلف میڈیاہاﺅس سے جڑے صحافیوںاور فوٹوگرافروں نے شرکت کی۔اس موقع پرتنظیم کے صدر سشی بھو شن پرساد سنگھ اور جنرل سکریٹری، سدھیر مدھو کر نے کہاکہ اس سلسلے میں ریاست کے ڈی جی پی کے علاوہ گور نر، حقوق انسانی کمیشن اور وزیراعلیٰ وغیرہ کومیمورنڈم دیاگیا۔میمورنڈم میں سہسرام کے کے صحافی کے قاتلوں کے فوراً گرفتار کرکے اسپیڈی ٹرائل چلاکر ان کے پسماندگان کے ساتھ انصاف کر نے ،انہیں سرکاری نوکری ، تعلیم اورتحفظ کی گارنٹی کے ساتھ بطورمعاوضہ 50 لاکھ روپئے کی ادائیگی کی مانگ شامل ہے ۔میمورنڈم کے ذریعہ جرنلسٹ یونین نے اس حادثہ سے قبل قاتلانہ حملے میں مارے گئے صحافیو ں کے ملزمین کے خلاف فوری کارروائی کرنے کابھی مطالبہ کیاگیاہے ۔میمورنڈم میں ان واردات پر غم وغصہ کا اظہارکرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیاگیاہے کہ اگر صحافیو ں کے ساتھ آئندہ کوئی حادثہ پیش آیاتومجبوراً ہمیں پینڈاﺅنڈ اسٹرائک پر جانا پڑے گا۔مظاہرہ میں جن صحافیو ں نے شرکت کی ان میں سکریٹری موہن کمار ، پردیپ اورنائب صدر پربھا ش چندر شرما کے علاوہ پرو مود دت ، ابھی جیت پانڈے ، وینا بینی پوری ، ڈاکٹر پروین ،شیکھر ، وشال ، انوراگ، اوم پرکاش ، ڈاکٹر محمد گو ہر،پر مو د کمارپاٹھک اور بزرگ صحافی امتیاز کریم کے نام قابل ذکرہیں۔