سیول سرویسز پریلمس کی کوچنگ میں داخلے تاریخ میں توسیع

حیدرآباد، 16 نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں سیول سرویسز کوچنگ اکیڈیمی کے زیر اہتمام خواتین اور مذہبی اقلیتوں کو سیول سرویسز امتحان کے پریلمس (Prelims) 2017 کی مفت کوچنگ کے لیے فارم داخل کرنے کی تاریخ میں 24 نومبر 2016 تک توسیع کی گئی ہے۔ داخلہ انٹرنس ٹسٹ میں حاصل کردہ میرٹ اور انٹرویو کی بنیاد پر ہوگا۔ انٹرویو حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ امکان ہے کہ انٹرنس ٹسٹ 4 دسمبر کو ہوگا۔
ڈاکٹر پی ایس منور حسین، جوائنٹ ڈائرکٹر، اکیڈیمی کے بموجب تفصیلات اور داخلہ فارم یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہےں۔ درخواست فارم کے ساتھ 200 روپئے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ جو بحق مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حاصل کیا گیا ہو اور حیدرآباد میں قابل ادا ہو، داخل کرنا ہوگا۔ اگر ڈی ڈی کا حصول مشکل ہو تو امیدوار 200 روپئے کا پوسٹل آرڈر یا نقد رقم بھی دفتر اکیڈیمی میں جمع کرسکتے ہیں۔
منتخبہ امیدواروں کو برائے نام فیس 1,800 روپئے جمع کرنے ہوں گے جس میں 500 روپئے رجسٹریشن فیس، لائبریری کے 1000 روپئے اور میڈیکل کے 300 روپئے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 3000 روپئے ( ڈپازٹ ) بھی جمع کرنا ہوگا جسے کوچنگ کے اختتام پر واپس کردیا جائے گا۔
مزید تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ کے علاوہ فون نمبرات 040-23008436, 3008411, 08374627871, 9154162187 سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔