شیو سینا کو منا نے کیلئے راج ناتھ کاادھو کو فون

ممبئی 17نومبر (یواین آئی)آج مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے نوٹ بندش سے خفاشیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ،واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی چیف ممتا بنرجی کی قیادت میں صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی سے ملنے والے وفد میں شیوسینا ممبران بھی شامل ہوئے اور پہلے روز سے این ڈی اے میں شامل شیوسینا اوراکالی دل نے مرکز کے فیصلے کی مخالفت کی ہے ۔شیوسینا اور اکالی دل کے ذریعے ممتابنرجی کی قیادت میں سڑکوں پر اترنے کے فیصلے کی حمایت کرنے پربی جے پی ہائی کمان پریشان ہے اور سیاسی ہلچل کے دوران راج ناتھ نے رات دیر گئے ،شیوسینا چیف ادھوٹھاکرے کو کال کیا۔اور خبر ہے کہ ادھو کو منانے کی کوشش کی گئی ہے ۔حالیہ پارلیمنٹ کے موسم سرما کے اجلاس کے دوران شیوسینا اور اکالی دل کی ناراضگی بھاری پڑسکتی ہے ،اس لیے بی جے پی نے اپنے سنیئر لیڈر راج ناتھ سنگھ کو انہیں منانے کی ذمہ داری سونپی ہے ۔ذرائع کے مطابق ادھو ٹھاکرے نے ملک میں نوٹ بند کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے ،لیکن اس کی عمل آوری میں غلطی ہونے کی بات کہی ہے اور اس کے لیے منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کہیں بھی منصوبہ بندی نظرنہیں آرہی ہے