وراٹ اور پجارا کی سنچریوں سے ہندستان مضبوط

وشاکھاپٹنم، 17 نومبر (یو این آئی) کپتان وراٹ کوہلی (ناٹ آ¶ٹ 151) اور چتیشور پجارا (119) کی شاندار سنچریوں اور ان کے درمیان تیسرے وکٹ کے لئے 226 رن کی زبردست شراکت کی بدولت ہندستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن جمعرات کو چار وکٹ پر 317 رن کا مضبوط اسکور بنا لیا۔پجارا اور وراٹ نے ہندستان کو دو وکٹ پر 22 رنز کی نازک صورت حال سے نکالا اور دن کے اختتام تک مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔دونوں نے تیسرے وکٹ کے لئے 61.4 اوور میں 226 رن کی قیمتی شراکت کی۔پجارا نے اپنی 10 ویں سنچری اور وراٹ نے 14 ویں سنچری بنا ئی ۔ پجارا نے اپنی اننگز کے دوران 3000 ٹیسٹ رنز بھی پورے کر لیے ۔کپتان وراٹ نے اپنے کیریئر میں چوتھی بار 150 سے زیادہ کا اسکور بنا یا ہے ۔وراٹ نے 241 گیندوں پر ناٹ آ¶ٹ 151 رنز میں 15 چوکے لگائے ہیں جبکہ پجارا نے 204 گیندوں کی اپنی اننگز میں 12 چوکے اور دو چھکے لگائے ہیں۔پجارا نے اپنی سنچری 184 گیندوں میں اور وراٹ نے 154 گیندوں میں مکمل کی۔اپنا 50 واں ٹیسٹ کھیل رہے وراٹ نے دوسرے میچ میں صبح ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ہندستان نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے اوپنر گوتم گمبھیر کی جگہ اوپنر لوکیش راہل کو اور لیگ اسپنر امت مشرا کی جگہ آف اسپنر جینت یادو کو حتمی الیون میں شامل کیا۔ہریانہ کے جینت کو اس طرح اپنا ٹیسٹ کیریئر شروع کرنے کا موقع ملا۔ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔اس میچ سے پہلے راجستھان کے خلاف رنجی میچ میں سنچری بنانے والے کرناٹک کے لوکیش راہل کی ٹیم میں واپسی خوشگوار نہیں رہی اور وہ کھاتہ کھولے بغیر دوسرے ہی اوور میں اسٹورٹ براڈ کا شکار بن گئے ۔راہل بریڈ کی اضافی اچھال والی گیند پر تیسری سلپ میں بین اسٹوکس کو کیچ تھما بیٹھے ۔مرلی وجے نے اگرچہ قابل اعتماد آغاز کیا اور 21 گیندوں پر 20 رنز میں چار بہترین چوکے لگائے ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے 3000 رنز بھی پورے کر لیے ۔جب ایسا لگ رہا تھا کہ وجے اپنی اننگز کو طویل کریں گے کہ تبھی تیز گیند باز جیمز اینڈرسن کی اٹھتی ہوئی گیند ان کے دستانے کو چومتی ہوئی سلپ میں اسٹوکس کے ہاتھوں میں سما گئی۔اینڈرسن چوٹ پر قابو پانے کے بعد اس میچ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں شامل کئے گئے اور صبح انہوں نے اپنی اچھال والی گیندوں سے دکھایا کہ وہ پوری طرح فٹ ہیں۔ہندستان کا آغاز واقعی عجیب رہا اور اس کے دو وکٹ محض 22 رن تک گر گئے ۔ایسے نازک حالات میں پجارا اور وراٹ نے مورچہ سنبھالا اور انگلینڈ کے تیز گیند بازوں کی دھار کو کند کر دیا۔دونوں لنچ تک ٹیم کے اسکور کو 92 رنز تک لے گئے ۔لنچ کے وقت پجارا 37 اور وراٹ 35 رن پر ناٹ آ¶ٹ تھے ۔اس وقت تک ہندوستان صبح کے جھٹکوں سے سنبھل چکا تھا۔دونوں تجربہ کار بلے بازوں نے دوسرے سیشن میں 118 رن جوڑے ۔دونوں ہی چائے کے وقفہ تک سنچری کے قریب پہنچ گئے ۔چائے کے وقفہ کے وقت ہندوستان کا اسکور 210 رنز تک پہنچ گیا تھا۔پجارا 97 اور وراٹ 91 رن پر ناٹ آ¶ٹ تھے ۔پجارا نے چائے کے وقفہ کے بعد اپنی 10 ویں سنچری مکمل کی۔پجارا نے اپنے 50 رن 113 گیندوں میں اور 100 رنز 184 گیندوں میں پورے کئے ۔ہندستانی کپتان نے اپنے 50 رنز 87 گیندوں میں، 100 رنز 154 گیندوں میں اور 150 رنز 238 گیندوں میں پورے کئے ۔پجارا کی سنچری مکمل کرنے کے بعد وراٹ نے بھی اپنی سنچری مکمل کی ۔ تیسرے وکٹ کے لیے ترس رہے انگلینڈ کو آخر اینڈرسن نے ہی کامیابی دلائی۔ پجارا 136.4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی گیند پر چھیڑخانی کرتے ہوئے وکٹ کیپر جانی بیرسٹو کو کیچ تھما بیٹھے ۔اس طرح پجارا کی بہترین اننگز کا اختتام ہو گیا اور ہندستان کا تیسرا وکٹ 248 کے اسکور پر گر گیا۔وراٹ نے اجنکیا رہانے (23) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 68 رن کی ساجھے داری کی۔پہلے دن کا کھیل ختم ہونے کی جانب گامزن تھا لیکن 89 ویں اوور میں اینڈرسن نے رہانے کو بیرسٹو کے ہاتھوں کیچ کراکر ہندستان کو چوتھا جھٹکا دیا۔دوسری نئی گیند نے آخر اپنا کام کر دیا اور انگلینڈ کو چوتھی کامیابی مل گئی۔رہانے نے 61 گیندوں پر 23 رنز میں دو چوکے لگائے ۔میدان میں اترے روی چندرن اشون نے آٹھ گیند کھیلی اور وہ ایک رن بنا کر وراٹ کے ساتھ کریز پر ڈٹے رہے ۔انگلینڈ کیلئے اینڈرسن سب سے کامیاب رہے جنہوں نے 16 اوور میں 44 رن دے کر تین وکٹ لئے ۔ بریڈ نے 12 اوور میں 39 رن پر ایک وکٹ لیا۔انگلینڈ کے تینوں اسپنر ظفر انصاری، عادل راشد اور معین علی کل 49 اوور پھینکنے کے باوجود کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکے ۔