سابق وزیراعظم آنجہانی اندراگاندھی کا یوم پیدائش منایاگیا

گوپال گنج،19نومبر،(ارون مشرا): سابق وزیراعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی یوم پیدائش تقریب سنیچر کو منائی گئی، ضلع کانگریس کمیٹی کے دفترمیں ضلع صدر افتخار حیدر کی صدارت میں آنجہانی گاندھی کی تصویر پر گل پوشی کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وہیں99ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقد صد سالہ تقریبکا آغاز ریاستی جنرل سکریٹری ونئے چندر کے ذریعہ کیا گیا۔ پروگرام کے دوران اپنے خطاب میں ضلع صدر نے کہا کہ30اکتوبر1984کو اوڈیسہ کے بھونیشور میں اپنی تقریر کے دوران آنجہانی گاندھی نے کہا تھا کہ مجھے اس کی فکر نہیں کہ میں زندہ رہوں یا مرجاو¿ںجب تک میری سانس رہےگی تب تک میرے خون کا ایک ایک خطرہ ملک کو مضبوط کرےگا۔ آنجہانی کے ذریعہ نئی تعلیمی پالیسی، بینکوں کو قومیانہ،20نکاتی پروگرام سمیت سبھی اہم شعبوں میں ملک نے ترقی کیا۔ وہیں آنجہانی اندرا گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر کچائے کورٹ بلاک کے بلتھر ی گاو¿ں میں بچوں نے پربھات پھیر ی نکالی۔ اس دوران’ اندراگاندھی امر رہیں‘ کے نعروں سے آس پاس کے علاقے گونج اٹھے، وہیں صدر بلاک کے مڈل اسکول نیز ڈگری میں تقریب منائی گئی۔ ساتھ ہی بچوں کے درمیان کھیل کود تقریر ی مقابلہ سمیت دیگر پروگراموں کا انعقا د کیاگیا۔ بہتر مظاہر کرنے والے بچوں کے درمیان انعام تقسیم کیاگیا۔ اس موقع پر روندناتھ سنگھ، سریندر کمار، سوبھاش سنگھ کشواہا، مہتاب عالم، امولیہ جوگانی، آنندبہار پرساد سنہا،خوشبو کماری، جسیم الدین، سندیش نعیم الدین شعیب، ذوالفقار علی بھٹو، راجیش پاٹھک ،بابر علی وغیرہ موجودتھے۔