نوجوان سبھا نے غریبوں میں کپڑے تقسیم کئے

گوپال گنج،19نومبر،(ارون مشرا): غریب وضرورت مند لوگوں کے درمیان کپڑوں کی تقسیم نوجوان سبھا کے کارکنان کے ذریعہ کیا گیا۔ میر گنج اور ساویہ کی دلت بستیوں میں پہنچ کر انقلابی نوجوان سبھا، اور سرسوتی کلا سیز تعلیمی ادارہ کے طلباءاور طالبات کے ذریعہ غریبوں کے درمیان پرانے کپڑے تقسیم کیا۔ کڑاکے کی ٹھنڈ سے غریب بچوں ، بوڑھوں، خواتین کو نجات دلانے کے لئے کپڑے تقسیم کئے گئے۔ انقلابی نوجوان سبھا اور سرسوتی کلاسیز کے طلباءاور طالبات کے ذریعہ غریب لوگوں کی مدد کے لئے یہ مشترکہ مہم چلائی گئی ہے ۔ لوگوں سے پرانے کپڑے عطیہ میں اکٹھا کیا گیا۔ اور اسے غریب وضرورت مند لوگوں کی شناخت پر ٹولوں میں تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر انقلابی نوجوان سبھا کے ریاستی کونسل ممبر اجات شترو جتندر پاسوان، جئے پرکاش یادو، اندرجیت چورسیا، پپو سلمانیہ،سمیر رضا، سندیپ یادو، سنیل پاسوان، دیپک ساہ، رنجیت ساہ، سنتوش بھگت، راجا پٹیل، عالم خاں، راجن کمار، وکرما سنگھ، وغیرہ شامل تھے۔