گوپال گنج کے ضلع مجسٹریٹ نے اپنی موجودگی میں فصل کٹوائی

گوپال گنج،19نومبر،(ارون مشرا): برولی بلاک کے بڑکا رام پور گاو¿ں میں ڈی ایم راہل کمار سنیچر کو پہنچ گئے۔ وہ گاو¿ں کے کسان انیل دوبے کے کھیت میں پہنچ کر فصل کٹنی کرائی رام پور پنچایت کے بڑکا رام پور گاو¿ں کے کسان کا کھیت ا گہنی دھان، فصل کٹنی کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ یہاں پر ڈی ایم خود پہنچ کر اپنی موجودگی میں فصل کٹنی کرائی۔ ضلع اسٹیسٹکس آفیسر بندیشور رام نے بتایا کہ ہر ایک پنچایت کے پانچ کھیتوں کو اگہنی فصل کٹنی تجربہ کے لئے نشانذہ کیا گیا ہے۔ جس میں فصل کی کٹنی کراکر رپورٹ سے محکمہ اسٹیٹسٹکس واقف کرایا جائے گا۔ اسی دوران کسان ظالم دیوان اور ان کی اہلیہ صابیہ خاتون کے کھیت میں فصل کٹنی کرائی گئی۔ جس میں22کلو800گرام دھان حاصل ہوا۔ جبکہ فصل کٹنی کے دوران ڈی ایم نے کسانوں کے دھان فروخت کے سلسلے میں معلومات فراہم کرائی۔ وہیں انہیں کھیتی میں جیوک کھاد کے استعمال کئے جانے کا مشورہ دیاگیا۔ جبکہ کسانوں سے ڈیزل سبسیڈی کی صحیح صورتحال سے واقف ہوئے۔ کسانوں نے بتایاکہ بینکوں کی لاپرواہی کی وجہ کر ڈیزل سبسیڈی کی رقم کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے پیکسوں کے توسط سے دھان فروخت کئے جانے کی ہدایت دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کلکٹر جگدیش پرساد سنگھ، سی او، رنجن کمار، بی ڈی او کمار پرشانت ،سرکل انسپکٹر، راج کشور و رما،بلاک زراعتی افسر، سنیل تیواری، زراعتی صلاح کار ششی کانت مانجھی،پنچایت سمیتی ممبر انکیت سنگھ،سماجی کارکن یوگندرر ائے، پربھو ناتھ سنگھ، شیلیس شرما،وغیرہ موجود تھے۔