اردو یونیورسٹی کا چھٹھواں جلسہ تقسیم اسناد26 دسمبر کو

حےدر آباد، 21نومبر (پرےس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا چھٹواں جلسہ تقسیم اسناد 26 دسمبر 2016ءکومنعقد کیا جائے گا۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد شاہد کے بموجب ڈگریڈپلوما کے حصول کے لیے درخواست فارم داخل کرنے کی تاریخ میں 28نومبر 2016 تک توسیع کردی گئی ہے۔ریگولر اور فاصلاتی طرز کے 2013‘ 2014‘ 2015 اور2016 کے مختلف پروگراموں میںکامیاب طلبا ڈگریڈپلوما حاصل کرنے کے لیے درخواست فارم داخل کرسکتے ہےں ۔ درخواست فارم یونیورسٹی کے ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہےں۔ خانہ پُری کی ہوئی درخواست کسی بھی قومیائے ہوئے بینک سے حاصل کردہ 300 روپے ڈی ڈی کے ہمراہ کنٹرولر امتحانا ت‘ مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی‘ گچی باو¿لی‘ حیدرآباد 500 032 کو روانہ کریں۔طلبہ جنہوں نے پہلے درخواست دی ہے‘ اُنہیں دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں ۔ریگولر کورس کے طلبہ اپنی ڈگریڈپلومہ شخصی طور پر یا غائبانہ حاصل کرسکتے ہےں تاہم فاصلاتی طرز تعلیم کے کامیاب تمام طلبہ ڈگری ڈپلومہ صرف غائبانہ حاصل کرسکتے ہےں۔غائبانہ دی جانے والی ڈگریڈپلومہ طلبہ کو بذریعہ پوسٹ ارسال کی جائیں گی۔ نامکملغلط درخواستیں وقتی طور پر مسترد کردی جائےں گی۔کانوکیشن کے وقت اور مقام کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔