وراٹ کے بہادروں نے انگلینڈ کو کیافتح

وشاکھاپٹنم، 21 نومبر (یو این آئی) آف اسپنر روی چندرن اشون اور جینت یادو کی شاندار اسپن گیند بازی اور اس سے پہلے بازوں کی بہترین کارکردگی سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن پیر کو یہاں انگلینڈ کی اننگز سستے میں سمیٹ کر 246 رن کے بڑے فرق سے جیت اپنے نام کر لی۔405 رنوں کے ہدف کا تعاقب کر رہی انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز صبح 87 رن پر دو وکٹ سے آگے بڑھاتے ہوئے کیا تھا لیکن اس کے بلے باز ہندوستانی گیند بازوں کے حملوں کو مقابلہ نہیں سکے اور لنچ تک اپنے سات وکٹ گنوا چکی انگلش ٹیم لنچ کے ٹھیک بعد 97.3 اوور میں 158 رن بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ہندوستان کی جانب سے اسپنروں نے ایک بار پھر اپنی اہمیت ثابت کی اور تجربہ کار آف اسپنر اشون نے 30 اووروں میں 52 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے جبکہ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے جینت یادو نے کمال کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11.3 اووروں میں 30 رن دے کر انگلینڈ کے تین وکٹ لئے ۔ دیگر اسپنر رویندر جڈیجہ نے 34 اوور میں 35 رن دیے اور دو وکٹ اور محمد سمیع نے 14 اوور میں 30 رن دے کر دو وکٹ اپنی جھولی میں ڈالے ۔راجکوٹ ٹیسٹ ڈرا رہنے کے بعد کچھ دبا¶ میں آ گئی ہندوستانی ٹیم نے ویزاگ کی پچ پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور پانچ دنوں کی جدوجہد کے بعد صبح کے سیشن میں ہی انگلینڈ کے خلاف جیت کی خانہ پوری کردی۔ انگلینڈ نے اپنے آٹھ وکٹ 66 رن کااضافہ کرکے گنوائے ۔ اس کا کریڈٹ ہندوستانی اسپنروں کو جاتا ہے جنہوں نے دوسری اننگز میں مہمان ٹیم کے آٹھ وکٹ لئے ۔گیند بازی کے جارح حملوں کی قیادت کر رہے اشون اس بار بھی اہم ثابت ہوئے اور وہ نو ٹسٹ میچوں میں 55 وکٹ لے کر سال 2016 کے سب سے زیادہ کامیاب گیند باز بن گئے ہیں۔ اشون نے انگلینڈ کی دوسری اننگز میں حسیب حمید (25) کو آ¶ٹ کرنے کے بعد آخری دن بین ڈیکیٹ اور ظفر انصاری کے وکٹ لئے اور دلچسپ انداز میں دونوں ہی بلے بازوں کو صفر پر پویلین کا راستہ دکھایا۔انگلینڈ کی جانب سے جانی بیرسٹو 40 گیندوں میں سات چوکے لگا کر 34 رن پر ناٹ آ¶ٹ رہے لیکن دوسرے سرے پر وکٹ مسلسل گرتے رہے اور اننگز لنچ کے بعد 4.3 اوور کے کھیل کے بعد ہی سمٹ گئی۔ انگلینڈ نے لنچ تک 93 اوور میں سات وکٹ پر 142 رن بنائے تھے ۔ لنچ کے بعد انصاری (صفر) کو اشون نے بولڈ کرکے آٹھویں بلے باز کے طور پر آ¶ٹ کیا اور اپنا تیسرا وکٹ لیا۔اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے جینت نے پھر باقی کے دونوں وکٹ اپنے نام کئے اور اسٹیورٹ براڈ (پانچ) کو نویں اور آخر میں جیمز اینڈرسن (صفر) کو ایک ہی طرح ایل بی ڈبلیو کرکے انگلینڈ کی اننگز کو 158 پر ڈھیر کر دیا۔ بیرسٹو 34 رن پر ناٹ آ¶ٹ رہے ۔اس سے پہلے صبح انگلینڈ نے اپنی اننگز کا آغاز چوتھے دن کے اسکور 87 رن پر دو وکٹ سے آگے بڑھاتے ہوئے کیا تھا۔ اس وقت بلے باز جو روٹ پانچ رن بنا کر کریز پر تھے ۔ لیکن مہمان ٹیم کے لیے دن کا آغاز خراب رہا اور بین ڈیکیٹ کھاتہ کھولے بغیر دن کا پہلا شکار بن گئے ۔ انہیں اشون نے ردھیمان ساہا کے ہاتھوں کیچ کراکر اس اننگز میں اپنا دوسرا وکٹ لیا۔اس کے بعد معین علی 31 گیندوں میں دو رن کا اضافہ کر کے جڈیجہ کا شکار بنے ۔ علی کا کیچ کپتان وراٹ نے لیا اور انگلینڈ نے 101 کے اسکور پر اپنے چار وکٹ گنوا دیے ۔ انگلینڈ کے باقی بلے بازوں کی بھی یہی کہانی رہی اور چھٹے نمبر کے بین اسٹوکس چھ رن بنا کر جینت یادو کی گیند پر بولڈ ہوئے ۔ انگلینڈ کا چھٹا وکٹ بھی جلد ہی گرگیا۔کریز پر ڈٹے ہوئے کل کے ناٹ آ¶ٹ بلے باز روٹ اپنے ا سکور میں 20 رنوں کا اضافہ کرکے شمی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔ روٹ نے 107 گیندوں میں تین چوکے لگا کر 25 رن بنائے ۔ عادل راشدچار رن بنا سکے تھے کہ تیز گیند باز شمی نے انہیں وکٹ کیپر ساہا کے ہاتھوں کیچ کرایا اسی کے ساتھ 129 کے اسکور پر انگلینڈ نے اپنے اہم سات وکٹ گنوا دیے ۔انگلینڈ کے باقی کے تین وکٹ 15 رن کے فرق سے گرے جس کے بعد اننگز کا اختتام ہو گیا۔ بلے بازوں کی حالت کا اندازہ اسی سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف چار کھلاڑی ہی دہائی کے ہندسے تک پہنچ سکے جبکہ چھ بلے باز سستے میں آ¶ٹ ہوئے جن میں تین بلے باز صفر پر پویلین لوٹ گئے ۔اننگز میں سب سے زیادہ رن کپتان ایلیسٹیر کک نے بنائے انہوں نے 188 گیندوں میں چار چوکے لگا کر 54 رن بنائے اور حسیب حمید (25) کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 75 رن کا اضافہ کیا لیکن چوتھے ہی دن ہندوستانی اسپنروں نے دونوں اوپنروں کو آ¶ٹ کرکے انگلینڈ پر اپنا شکنجہ کس دیا تھا۔ اس کے بعد دیگر کوئی بلے باز ٹک کر کھیل نہ سکا اور ٹیم تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔انگلینڈ نے میچ کے چوتھے دن ہندوستان کی دوسری اننگز کو 204 رن پر سمیٹ دیا تھا۔ میزبان ٹیم کو اس سے کل 404 رن کی برتری ملی اور اس نے انگلینڈ کے سامنے جیت کے لیے 405 رن کا ہدف رکھا تھا لیکن وہ جیت سے 246 رن پیچھے رہ گئی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے ۔راجکوٹ میں پہلا ٹیسٹ ڈرا رہا تھا۔ہندوستان کی پہلی اننگز میں 167 رن کی اننگز اور دوسری اننگز میں 81 رن بنانے والے کپتان وراٹ کوہلی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔