کنگنا اور رتک کا جھگڑا مزید الجھ گیا

ممبئی 21 نو مبر( ایجنسی)انڈیا کی اداکارہ کنگنا رناوت اور اداکار رتک روشن کے جھگڑے میں پہلے پولیس اور پھر رتک کے بیان نے معاملے کو پیچیدہ کر دیا ہے۔پولیس نے پہلے کہا تھا اس معاملے کے ثبوت نہیں ہیں اسی لیے تحقیقات بند کی جا رہی ہے لیکن رتک کی قانونی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے ان سے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔’خان کی فہرست میں فواد کا نام شامل کر لو اور پھر بتاو¿ کہ کون پسند ہے؟سائبر سیل کے جوائنٹ کمشنر سنجے سکسینہ نے بی بی سی کو بتایا ‘رتک کی میل کی شناخت کا یہ سرور امریکی ہے جس کی وجہ سے ہم انڈیا میں اس میل کو شناخت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ یہ پتہ لگانا مشکل ہے کہ اس کا استعمال کون کر رہا تھا۔؟’سکسینہ نے کہا ‘پیش کیے جانے والے ثبوتوں کی بنیاد پر کیس کو آگے نہیں بڑھا جا سکتا اس لیے اسے بند کر دیا گیا ہے۔’لیکن رتک روشن کی قانونی ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا میں کیس بند ہونے کی جو خبریں چل رہی ہیں وہ جھوٹی ہیں۔بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس نے رتک کے وکیل مہیش جیٹھ ملانی کو بتایا ہے کہ کیس بند نہیں ہوا اور تحقیقات جاری ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات کے پختہ ثبوت ہیں کہ رتک روشن اور کنگنا رناوت کے درمیان کسی طرح کا کوئی تعلق نہیں تھا۔بی بی سی کے نامہ نگار سشات موہن کا کہنا ہے کہ پہلے پولیس کے بیان کے بعد محسوس ہو رہا تھا کہ یہ جھگڑا ختم ہو گیا ہے لیکن رتک کی جانب سے جاری بیان نے اس کیس کو ایک نیا موڑ دے دیا ہے۔واضع رہے کہ کنگنا رناوت نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ اور رتک روشن ریلیشن میں تھے اور رتک نے انھیں کئی میل بھی بھیجے تھے۔کنگنا کے اس دعوے کے بعد رتک نے سائبر کرائم سیل میں شکایت درج کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ کنگنا کو میل فرضی شناختی سے ملے تھے۔