کٹرینہ منفی کردار ادا کر سکتی ہیں

ممبئی، 23 نومبر (یواین آئی) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ قطرینہ کیف سلور اسکرین پر ویلین کا کردار ادا کرتی نظر آ سکتی ہیں۔بالی ووڈ فلم ساز آدتیہ چوپڑا اپنی سپر ہٹ فلم ”ایک تھا ٹائیگر کا”کا سیکوئل بنانے جا رہے ہیں ۔فلم کی ہدایت علی عباس ظفر کریں گے ۔”ایک تھا ٹائیگر” کی ہدایت کبیر خان نے کی تھی جس میں سلمان خان اور قطرینہ کیف نے اہم کردار اداکیاتھا۔”’ایک تھا ٹائیگر”میں سلمان (را ایجنٹ) اور قطرینہ (آئی ایس آئی ایجنٹ) کے کردار میں نظر آئے تھے ، جنہیں ایک دوسرے سے پیار ہو جاتا ہے ، وہیں فلم کے سیکوئل ٹائیگر زندہ ہے میں قطرینہ ایک منفی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ علی عباس ظفر نے کہا ہے کہ اس بار ناظرین کو سلمان اور قترینہ کیف کا کردار چونکا دیگا۔ یہ دونوں آپس میں پریمی نہیں بلکہ مخالف کے طور پر نظر آئیں گے ۔ قطرینہ فلم میں حیرت انگیز ایکشن کے ساتھ منفی کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کے آخری حصے میں ہمیں کچھ دیر کے لئے ایسا دکھانے کی کوشش کی گئی تھی کہ قطرینہ جو کہ ایک آئی ایس آئی ایجنٹ کے کردار میں ہیں، سلمان سے محبت نہیں کرتی اور ان کو دھوکہ دے رہی ہیں۔لیکن ‘ٹائیگر زندہ ہے ‘ میں تو انہیں ایک ویلین کا ہی کردار دے دیا گیا ہے ۔ کرداروں کو پچھلی کہانی جیسا ہی رکھا گیا ہے ، لیکن فلم کی کہانی ایک دم نئی ہو گی۔” ظفر نے بتایا کہ فلم کو ایک ہی وقت میں دکھایا جائے گا آگے پیچھے (فلیش بیک) جیسی کوئی کہانی نہیں ہے ۔ یہ درست معنوں میں ایک سیکوئل کہا جا سکتا ہے ۔ یہ بالکل وہیں سے شروع ہوتی ہے جہاں ‘ایک تھا ٹائیگر’ ختم ہوئی تھی۔