10 ویں /12 ویں پاس امید وارو ں کیلئے روزگارکا موقع

پٹنہ 25 نومبر( پرمو د کمارپاٹھک)18 سے 25 سال کے 10 ویں /12 ویں پاس نوجوانوں کوملازمت کیلئے اب در در بھٹکنا نہیں پڑے گا۔ این آئی او ایس نے اہم ملٹی نیشنل آٹو موبائل کمپنی بی او ایس سی ایچ کے ساتھ سمجھوتہ کیاہے ۔اس سمجھو تے کے مطابق 10 و یں /12 ویں پاس بے روزگار نوجوانوں کودو مہینے کے ٹریننگ کے بعد اپنے ہی ریاست میں اس کمپنی میں رو ز گار پا سکیںگے۔اس سلسلے میں انسٹی چیوٹ کے جوائنٹ ڈائریکٹر سنجے کمار سنہانے بتایاکہ این آئی او ایس نے نوجوانو ں کو ہنر بند بنانے کیلئے این آئی او ایس نے یہ منصوبہ تیارکیاہے ۔اس کے مطابق 18 سے 25 سال کے 10 ویں /12 ویں پاس بے رو زگار نو جوانوں کو آن اسپورٹ ٹریننگ دینے کے بعد صد فیصد نوکری سے جوڑا جائے گا۔اس ٹریننگ کے سلسلے میں انہو ں نے بتایاہے کہ اس کیلئے انہیں قسطو ں میں پانچ ہزار روپئے بطورفیس ادا کرنے ہونگے۔انہوںنے کہاکہ خواہشمند امید واروں کو ریجنل سینٹر ، للت بھون پٹنہ سے فارم حاصل کر انہیں پوری طر ح صحیح صحیح بھرکر جمع کر ناہے ۔منتخب امید وارو ں کوBOSCH پٹنہ میں اپنے مختلف ادارو ں میں ٹریننگ دے گی اور ٹریننگ کے بعد انہیں رو ز گار سے جو ڑا جائے گا۔انہوں نے بتایاکہ ٹریننگ کے بعد کامیاب امیدوارو ں کو سرٹیفکٹ بھی دیا جائے گا۔