27 ممبران اسمبلی کو کمیشن کا نوٹس ،کجریوال کو جھٹکا

نئی دہلی’ 2 نومبر (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے آمدنی کے عہدہ کے ایک نئے معاملے میں عام آدمی پارٹی (آپ) کے 27ممبران اسمبلی کو آج نوٹس بھیج کر گیارہ نومبر تک جواب مانگا ہے ۔ان ممبران اسمبلی کو دہلی حکومت نے مریضوں کی بہبود کی کمیٹیوں کا چے ئرمین مقرر کیا ہوا ہے جسے آمدنی کا عہدہ قرار دیتے ہوئے چیلنج کیا گیا ہے ۔ ان ممبران اسمبلیوں میں دس ایسے ممبران بھی شامل ہیں جن پر پہلے سے ہی پارلیمنٹری سکریٹری مقرر کئے جانے کے معاملے میں کمیشن میں سماعت چل رہی ہے ۔ کمیشن نے اس نئے معاملے میں ممبران اسمبلیوں کو گیارہ نومبر تک اپنا موقف پیش کرنے کا وقت دیا گیا ہے ۔صدر پرنب مکھرجی کو اس سلسلے میں شکایت ملی تھی جسے راشٹرپتی بھون کی طر ف سے اکتوبر کے وسط میں کمیشن کو بھیجا گیا تھا۔ اس پر کمیشن نے یہ نوٹس جاری کئے ہیں۔دہلی ہائی کورٹ نے آٹھ ستمبر کو اپنے ایک فیصلے میں عام آدمی پارٹی کے اکیس ممبران اسمبلیوں کی پارلیمنٹری سکریٹری کے عہدہ پر تقرری کو منسوخ کردیا تھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹری سکریٹری مقرر کچے جانے سے قبل لفٹننٹ گورنر سے اس کی اجازت نہیں لی گئی تھی۔ دہلی حکومت نے اکیس ممبران اسمبلی کو پارلیمنٹری سکریٹری مقرر کئے جانے کے بعد اسمبلی میں ایک بل منظور کیا تھا جسے معروف وکیل پرشانت بھوشن نے چیلنج کیا تھا۔