تقرری

3 دنوں میں فیصلہ واپس لینے کا الٹی میٹم

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممتا اور کجر ی وال نے کہا : فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تونتائج سنگین ہونگے
نئی دہلی 17 نومبر (یو این آئی)مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج مرکز کی مودی حکومت کو ہزار پانچ سو کی کرنسیوں کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ واپس لینے کے لئے تین دنوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے خبر دار کیا کہ بصور ت دیگر سنگین نتائج مرتب ہوں گے ۔محترمہ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ”ہم گولیاں کھانے کو تیار ہیں لیکن آمریت کے آگے جھکیں گے نہیں”۔ وہ یہاں اپنی پارٹی اور عام آدمی پارٹی کی ایک مشترکہ ریلی سے خطاب کر رہی تھیں۔مسٹر کیجریوال نے بھی مسٹر نریندر مودی پر یلغار کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت بڑے صنعت کاروں کے تو قرضے معاف کر رہی ہے اور عام آدمی کو اپنی ہی محنت کی کمائی بینکوں سے نکالنے کے لئے قطاروں میں کھڑا کر دیا ہے جہاں وہ کئی دنوں سے کھڑے ہیں۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir