سلمان خان کے ساتھ ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں ایمی جیکسن

ممبئی30نومبر(یواین آئی)جنوب ہندوستانی فلموں کی مشہور اداکارہ ایمی جیکسن بالی ووڈ کے مشہور و مقبول اداکار سلمان خان کو ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں۔سلمان خان بالی ووڈ کے ”موسٹ ایلی جیبل بیچلر”مانے جاتے ہیں۔سلمان خان کے ساتھ ڈیٹ کرنے کے لئے کوئی بھی اداکارہ تیار رہتی ہے ۔ایمی جیکسن نے جب سلمان خان کے بھائی سہیل خان کی فلم ”فریکی علی”میں کام کیا ہے تب سے ہی سلمان کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات ہیں۔ایمی سے جب پوچھا گیا کہ سلمان کا نام خود سے جوڑے جانے کو وہ کس طرح دیکھتی ہیں۔اس پر ایمی نے کہا”کون سی لڑکی ہوگی،جو یہ نہیں چاہے گی کہ وہ سلمان کے ساتھ ڈیٹ کرے ۔”ایمی نے یہ بھی کہا کہ وہ فی الحال سنگل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر انہیں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور کرنا چاہیں گی۔