بہار

اسکولی طلباءاور خواتین نے چلائی ایڈس بیدار ی مہم

Written by Dr.Mohammad Gauhar

پٹنہ یکم دسمبر ( نمائندہ) ورلڈ ایڈس ڈے کے موقع پر پٹنہ سیٹیزن کیئر فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام جمعرات کوایڈ س بیداری مہم کے ساتھ ساتھ ہاف میراتھن کاانعقاد کیاگیا۔میراتھن ہائی کورٹ چو راہا سے ہو تے ہوئے ڈاک بنگلہ چو را ہا پرختم ہوا۔اس موقع پرمہمان خصوصی کے طورپرحکومت بہارکے وزیر عبدالجلیل مستان ، مہمانان خاص کے طورپر دیگھا کے ایم ایل اے سنجیوچو رسیا اور بھاجپا کے نائب صدر سنجے میوکھ موجو د تھے ۔اس میراتھن میں پٹنہ کے مختلف اسکولوں کے طلباء، متعدد ڈاکٹرس ، خواتین سمیت بڑی تعداد میں پٹنہ کے باشندو ں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔اس موقع پرمیراتھن کے قیادت کررہے آر گنائزیشن کے سکریٹری چندن کمارنے کہاکہ اس مہم کاخاص مقصد سماج میں ایڈس کے تئیں بیداری پیدا کر نی ہے انہو ں نے کہاکہ آج عالمی یوم ایڈس کے موقع پر مہم میں شامل طلباءکے ذریعہ انسانی زنجیر بنا کر لوگو ں کو ایڈس کے تئیں بیدار رہنے کا پیغام دیاگیا۔ایڈس کے سلسلے میں مکمل جانکاری حاصل کر کے ہی ہم اس سنگین مسئلہ سے خود کو بچا سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صحت مند سماج کی تشکیل کیلئے بھی یہ ضروری ہے کہ ہم ایڈس کے معاملے میں ہمیشہ باخبر رہیں۔اس مہم میں پرشنانت گپتا، ویمل کشور ورما، وینائک کمار، ذیشان ، ویکاش او پادھیائے، ابھیشیک پیئر درشن اجئے کمار، ڈاکٹر ہرشوردھن ، ڈاکٹرالکاکماری ، ڈاکٹر سیوتا ٹھاکر، ڈاکٹر وپن تیوری سمیت سیٹیزن کیئر فاﺅنڈیشن کے اراکین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir