اردو | हिन्दी | English
854 Views
Entertainment

سنجے دت مچائیں گے ٹوٹل دھمال

sanjay-dutt-1
Written by Tariq Hasan

ممبئی 30 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ کے ماچو مین کے نام سے مشہور سنجے دت دھمال کے تیسرے ایڈیشن میں کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ اندرا کمار ‘دھمال’ فرنچائز کی اگلی فلم، ‘ ٹوٹل دھمال’ پر کام شروع کر رہے ہیں. اس کے لئے انہوں نے اپنی ٹیم سے اچھی کامیڈی پر مبنی کہانیاں طلب کی ہیں۔ اگر انہیں فلم کی کہانی پسند آتی ہے تو وہ فلم کی شروعات کر سکتے ہیں۔ توقع ہے کہ دو فلموں میں اہم کردار ادا کرنے والے سنجے دت تیسری فلم میں بھی نظر آئیں گے ۔ سنجے دت کے ساتھ دھمال ‘میں ساتھ نظر آ چکے رتیش دیش مکھ اور ارشد وارثی کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے . ‘ ٹوٹل دھمال’ کی شوٹنگ اگلے سال شروع ہو سکتی ہے ۔

About the author

Tariq Hasan